نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت قرض کے لیے 70 ہزار درخواستیں موصول

اسلام آباد: نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کم لاگت گھروں کی تعمیر سے متعلق مجموعی طور پر 125 ارب روپے کے قرض کے اجراء کے لیے حکومت کو اب تک  70 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے ترجمان عاصم شوکت نے میڈیا نمائندگان کے ساتھ ایک غیر رسمی ملاقات میں بتایا کہ انتہائی محتاط سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 12 ہزار افراد میں قرض کی مد میں 38 ارب روپے کی خطیر رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہریوں میں 20 ہزار کے قریب کم لاگت گھر تکمیل کے بعد تقسیم کیے جا چکے ہیں جو کہ وفاقی دارلحکومت سے ملحقہ علاقے علی پور فراش میں تعمیر کیے گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ قرض کی رقم پہلے پانچ سالوں کے لیے 5 فیصد جبکہ اگلے پانچ سالوں کے لیے 7 فیصد سود پر فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top