سی ڈی اے کے زیرِ اہتمام سپورٹس اینڈ کلچر ڈائریکٹوریٹ کا ٹریل 6 پر نیچر واک کا انعقاد

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) سی ڈی اے کے زیر اہتمام اتوار کے روز سپورٹس اینڈ کلچر ڈائریکٹوریٹ نے ٹریل 6 پر نیچر واک کا اہتمام کیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق چیئرمین کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی و چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن نور الامین مینگل نے کہا کہ نیچر واک کا مقصد نشینل پارک اسلام آباد میں قدرتی ماحول کو محفوظ بنانے کیلئے کی جانے والی کوششوں اور اقدامات کو اجاگر کرنا تھا.

 

مزید یہ کہ واک میں سعودی عرب، ملائشیا، روس، ناروے، آذربائجان اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک کے سفیروں اور سفارت کاروں نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں نیچر واک کے مہمان خصوصی  چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد کے  ماحول کو محفوظ بنانے کیلئے سی ڈی اے کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق واک کے شرکاء کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیپٹن نور الامین مینگل نے سپورٹس اینڈ کلچر ڈرایکٹریٹ کو کامیاب واک کے انعقاد پر شاباش دی۔

 

نیز انہوں نے ہدایت جاری کیں کی کہ ہر ماہ ایسی واک کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے جس میں مختلف ممالک کے سفیروں اور سفارت کاروں کو مدعو کیا جائے۔ پروگرام کے شرکاء نے ٹریل 6 پر ایک گھنٹہ واک کی بھی کی.

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top