اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اور تعمیرات کا اجلاس ہوا جس میں اُنھیں آگاہ کیا گیا کہ مُلک بھر میں تعمیرات سے منسلک 2.07 ٹریلین کی معاشی سرگرمیاں جاری ہیں۔
این سی سی کو آگاہ کیا گیا کہ 40 ملین مربع فٹ اراضی پر تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں جن سے 7 لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی اُمید ہے۔
وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ ابھی 526 پراجیکٹس کی منظوری ہونی ہے جس سے 1.26 ٹریلین کی معاشی سرگرمیاں مزید متوقع ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔