اسلام آباد: نیشنل کمیشن برائے انسانی ترقی نے ‘مدرسہ سکول پراجیکٹ’ کے تحت اب تک 100مدرسہ سکولز قائم کر لیئے ہیں۔ اس پراجیکٹ کے تحت مدارس کے طلباء کو معاشرے کے بنیادی ڈھانچے میں لایا جایئگا اور دینوی و دینی علوم کو یکجا کر کے ایک مضبوط نصاب متعارف کرایا جایئگا جس سے مدارس سے فراغت کے بعد طلباء معاشرے کے دیگر شعبوں میں بھی خدمات سر انجام دے سکیں گے۔
اس پراجیکٹ میں اسلام آباد، گلگلت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے مدارس شامل ہیں جس کا دا ئرہ کار بعد ازاں ملک کے دیگر شہروں تک بھی پھیلایا جایئگا۔
کمیشن کے ایک ذمہ دار نمائندے نے میڈیا کو بتایا کہ اس پراجیکٹ سے اس وقت 2480طلباء فیضیاب ہو رہے ہیں جنکو 10غیر رسمی سکولوں میں زیور تعلیم سے آراستہ کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان مدارس میں رفاہی اصلاحات کے ہمیشہ سے خواہشمند رہے ہیں جسکی پزیرائی مختلف طبقات فکر سے ملتی رہی ہے۔