ہرکاروبار پر ٹیکس دینا ہوگا، وزیر اعظم عمران خان

PM Imran Khan Amnesty Scheme to be implemented at its earliest

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے  اسلام آباد میں گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ ٹیکس کےبغیر  ملک نہیں چل سکتا۔اگر لوگ سمجھتے ہیں کہ جیسے پہلے چلتا رہا ویسے ہی چلتا رہے گا تو یہ ناممکن ہے ۔ ملک  کو اگر قرضوں سے باہر نکالنا ہے تو تھوڑا تھوڑا ٹیکس دینا ہو گا۔ہم  نے سب کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنا ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ کے ملک میں صرف 15 لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں۔ہڑتالوں سے خوف زدہ ہو کر   ملکی مفاد پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے ۔  قرضوں پر ملک نہیں چلتے صرف ٹیکس نیٹ بڑھانے سے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ کاروباری لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں آنا ہوگا۔سمگلنگ کے مال کی فروخت سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے۔ سمگلنگ کی روک تھام لازمی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شناختی کارڈ کی شرط کی مخالفت کرنا منفی اقدام ہے۔ سمگلنگ کےخاتمے کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  اور دیگر اداروں کو دعوت دی ہے۔سملنگ کی روک تھام کے لیے کریک ڈاون کیا جائے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top