Graana News

پراپرٹی کے ملکیتی حقوق کی پڑتال کے لیے سی ڈی اے میں نادرا ویریفیکیشن سینٹر کا قیام

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے پراپرٹی کے ملکیتی حقوق کی جانچ پڑتال اور دیگر خدمات کے لیے نادرا ویرفیکیشن سینٹر قائم کر دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس نے بدھ کے روز سٹیزن فیسیلیٹیشن سینٹر میں نادرا تصدیقی مرکز کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر سی ڈی اے چیئرمین کا کہنا تھا کہ نادرا تصدیقی مرکز کے قیام سے درخواست گزاروں بالخصوص اسلام آباد کے رہائشیوں کو بہترین سہولیات میسر آئیں گی۔ اسی طرح نادرا تصدیقی مرکز کے قیام کے بعد کوئی تیسرا فریق شہریوں کی جانب سے سی ڈی اے میں دعویٰ دائر نہیں کر سکے گا۔ یہ کاؤنٹر شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی کے امکانات اور شکایات کو ختم کرنے میں مدد دے گا۔

سی ڈی اے چیئرمین کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے تمام معاملات میں شفافیت کو یقینی بنا رہا ہے۔ سی ڈی اے سٹیزن فیسیلیٹیشن سنٹر میں آنے والے شہریوں کو مزید سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ درخواستوں کے نمٹانے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور وہ غیر ضروری وجوہات کی بنا پر درخواستوں میں تاخیر کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے۔

بعد ازاں چیئرمین سی ڈی اے نے سٹیزن فیسیلیٹیشن سینٹر کا دورہ کیا اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ شہریوں کو مزید سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

اس موقع پر انہوں نے سی ڈی اے حکام کو مزید ہدایت کی کہ ایک ڈیش بورڈ قائم کیا جائے جس کے ذریعے ون ونڈو آپریشنز پر جمع ہونے والی درخواستوں کی نگرانی کی جا سکے۔ علاوہ ازیں اس ڈیش بورڈ کی رسائی چیئرمین آفس میں بھی فراہم کی جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ درخواستوں اور مقدمات کے نمٹانے میں غیر ضروری تاخیر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سٹیزن فیسیلیٹیشن سنٹر کے قیام کا مقصد عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago