Graana News

نادرا سروسز آپ کے دروازے پر، نئی بائیکر سروس کا افتتاح کر دیا گیا

اسلام آباد: نادرا کی جانب سے صارفین کے لیے خوشخبری، شناختی کارڈ بنوانے یا اپڈیٹ کروانے کے لیے بائیکر سروس کا افتتاح کر دیا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے نادرا بائیکر سروس کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد کی گئی۔

نادرا حکام کا کہنا ہے کہ نئی بائیکر سروس شناختی کارڈ بنوانے، رینیو کروانے یا اس میں کوئی بھی تبدیلی کروانے کے لیے صارفین کو ان کے گھر پر خدمات فراہم کرے گی۔

چئیرمین نادرا محمد طارق ملک کا کہنا تھا کہ ابتدائی مرحلے میں یہ سروس راولپنڈی اور اسلام آباد کے رہائشیوں کے لیے شروع کی جائے گی جس کا دائرہ کار بعد رواں سال کے آخر تک پورے ملک کے اضلاع میں پھیلا دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ نادرا بائیکر سروس ایک پورٹیبل سروس ہے جو صارفین کو ان کے گھر کی حدود میں سروسز فراہم کرے گی۔ اس سروس میں خواتین رجسٹریشن آفیسرز کو بھی شامل کیا جائے گا جو بالخصوص خواتین کو نادرا سروسز فراہم کریں گی۔ اس سروس سے صارفین کو نادرا سینٹر آنے کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی۔

چئیرمین نادرا محمد طارق ملک نے وفاقی وزیرِ داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حالیہ سیلاب نے سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں نادرا کے دفاتر کو بری طرح متاثر کیا ہے جس کے باعث ان علاقوں میں نادرا کے آپریشنز بھی متاثر ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث 3 کروڑ 70 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مخصوص علاقوں میں کئی افراد شناختی کارڈ بھی کھو چکے ہیں۔ جبکہ عوامی ریلیف کے لیے کیے جانے والے حکومتی اقدامات سے مستفید ہونے کے لیے شناختی کارڈ ایک اہم ضرورت ہے۔

اس سروس سے مستفید ہونے کے لیے صارفین نادرا کی سرکاری ویب سائٹ، موبائل ایپلیکیشن یا پھر کال سینٹر سے اپنی اپائنٹمنٹ بُک کر سکتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago