نیب کا انکم اور سیلز ٹیکس کے معاملات پر کاروائی نہ کرنے کا اعلان

NAB TO STAY AWAY FROM INCOME & SALES TAX CASES

اسلام آباد:          نیب آئندہ بزنس کمیونٹی کے خلاف انکم اور سیلز ٹیکس کے معاملات پر کاروائی نہیں کریگا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 نیب کے  جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، بزنس کمیونٹی اور بیوروکریسی نے نیب پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اور چونکہ بزنس کمیونٹی اس ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، چیرمین نیب نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ان کے خلاف سیلز اور انکم ٹیکس کے معاملات نہیں اٹھا ئے جائینگے۔

مزید برآں، نیب کا ادارہ بزنس کمیونٹی کے ہر فرد کی عزت و تکریم کا خیال رکھے گا اور بشمول بیوروکرسی کے ان کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا پورا موقع دیگا۔

 اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کے پاکستان اور چین کے درمیان ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو چکے ہیں جس کے تحت سی پیک سے متعلق پروجیکٹس میں شفافیت لانے کےلیئے بہترین اقدامات کئے جائینگے۔

ادارے کی کارکردگی اس امر سے عیاں ہے کہ نیب 2018سے 2019تک تقریبا 71 ارب روپے کی خطیر رقم ریکور کر چکی ہے۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top