ملتان: ایڈیشنل چیف سیکریٹری ساؤتھ پنجاب ثاقب ظفر کا کہنا ہے کہ ملتان کو ایک میگا سٹی بنانے پر کام زور و شور سے جاری ہے۔
وہ جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے جہاں اُن کا کہنا تھا کہ شہر کا انفراسٹرکچر ماسٹر پلان کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ شہر کے ماسٹر پلان میں بھی جدت لائی جا رہی ہے تاکہ جدید طور کے تقاضوں سے ہم آہنگی قائم ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ ایم ڈی اے اور دیگر ادارے شہر ملتان کی ترقی کے لیے ایک ساتھ کام کریں گے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔