ملتان: صوبائی حکومت نے ملتان میں سیاحت کے فروغ کیلئے متعدد منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔
صوبائی وزیرِ توانائی اختر ملک نے کہا کہ ملتان کو سیاحت اور ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز بنانے پر تمام تر توجہ مرکوز کی جائیگی۔
اس ضمن میں تاریخی اہمیت کی حامل عمارات کی بحالی اور شہر بھر میں تزئین و آرائش کیلئے 49 ملین روپے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اختر ملک کا کہنا تھا کہ سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور شہر تعمیر و ترقی کے نئے منازل کی جانب گامزن ہوگا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔