Categories: Technology

کراچی لاہور موٹروے کا سکھرـملتان سیکشن اگست میں ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا

ملتان: کراچی لاہور موٹروے کا 392 کلو میٹر سکھر ملتان سیکشن پر تیزی سے کام جاری ہے اور یہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ پراجیکٹ کا ملتان سے سکھر تک کا سیکشن اگست سے ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔
ملتان سے شروع ہو کر یہ سیکشن جلال پور پیر والا،احمد پور شرقیاں، رحیم یار خان،صادق آباد، اوباڑواور پنو عاقل سے گزر کر سکھر میں ختم ہوتی ہے۔ پراجیکٹ مجموعی طور پر 54 پلوں پر شامل ہیں جن میں سے ایک اہم پل دریائے ستلج پرتعمیر کیا گیا ہے۔ پراجیکٹ میں12 سروس ائریا، 10 ریسٹ ائریا،11 انٹر چینج،10 فلائی  اور 426 انڈر پاسز بھی شامل ہیں۔
اس کے انٹر چینجز میں ملتان ،شجاع آباد، جلال پور پیر والا ، اچ شریف، ترنڈا، ظہیر پیر، بہادرپور، گڈو،گھوٹکی،پنو عاقل،سکھر، بہا ولپورروڈ ، لودھراں روڈ ،علی پور روڈ، چاچرہ شریف روڈ، کمان بھٹہ،صادق آباد روڈاور صادق آباد کشمور روڈ جے ڈی ڈبلیو یونٹ شوگر مل روڈ اور گریند ٹرنک روڈ شامل ہیں۔
پراجیکٹ کا 33 کلومیٹر طویل ملتان شجاع باد سیکشن 2018 کا افتتاح گزشتہ سال کر دیا گیا تھا۔
یہ موٹروے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کا اہم حصہ ہےاور منصوبے کے لیے درکار رقم کا بیشترحصہ چینی بینکوں نے مہیا کی ہے۔
موٹروے کا مقصد مسافروں اور چیزوں کی آمد و رفت کے لیے تیز رفتار اور چھ لائنوں پر مشتمل بہتریں سڑک کی فراہمی کرنا ہے تا کہ ملکی معاشی اور صنعتی شعبے کو ترویج دی جا سکے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More
Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago