Categories: Everyday News

ملتان-سکھر موٹروے کا افتتاح تاخیر کا شکار

اسلام آباد:      وزارت مواصلات، نیشنل ہائی وے اتھا رٹی اور لوگوں کے بیحد انتظار کے باوجود ملتان-سکھر موٹروے کا افتتاح نہ ہو سکا۔ اطلاعات  کے مطابق، چین نے سائٹ پر موجود  ہیوی مشینری ہٹانے کیلئے تین سے چار مہینے کا وقت مانگ لیا ہے۔ مزید برآں وہ اس  پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب ایک بڑے پیمانے پر کرنا چاہتے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ذرائع کے مطابق، وزارت  منصوبہ بندی ، ترقی اور اصلاحات کی حالیہ میٹنگ میں یہ خیال ظاہر کیا گیا کہ اس پراجیکٹ کا افتتاح ایک سادہ سی تقریب میں کر دیا جائے مگر چین نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔ یاد رہے،  ملتان-سکھر موٹروے  پاکستان کا سب سے بڑا موٹروے پراجیکٹ ہے جسکی لمبائی 392کلو میٹر ہے۔ وزارت  مواصلات اورنیشنل ہائی وے اتھا رٹی کے مطابق موٹروے کی سافٹ لانچ سے پرائویٹ گاڑیوں کو موٹروے استعمال کرنے دیا جایئگا۔جبکہ ہیوی ٹریفک کیلئےدوسرے فیز میں کھول دیا جایئگا۔

پراجیکٹ کی چند تفصیلات

لمبائی                              392 کلومیٹر

موٹروے کوڈ                 ایم 5

لین                                چھ

اہمیت                          سی پیک کیلئے کلیدی  شاہراہ

روزگار                       اس پراجیکٹ سے 29000نوکریاں پیدا ہوئیں

مدت                            تین سال

لاگت                        2.89بلین ڈالر

روٹ                        ملتان-جلال پور-پیروالا-احمد پور-رحیم یار خان-صادق آباد-ابارو-پنوں ٰعاقل-سکھر

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago