اسلام آباد: وزارت مواصلات، نیشنل ہائی وے اتھا رٹی اور لوگوں کے بیحد انتظار کے باوجود ملتان-سکھر موٹروے کا افتتاح نہ ہو سکا۔ اطلاعات کے مطابق، چین نے سائٹ پر موجود ہیوی مشینری ہٹانے کیلئے تین سے چار مہینے کا وقت مانگ لیا ہے۔ مزید برآں وہ اس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب ایک بڑے پیمانے پر کرنا چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، وزارت منصوبہ بندی ، ترقی اور اصلاحات کی حالیہ میٹنگ میں یہ خیال ظاہر کیا گیا کہ اس پراجیکٹ کا افتتاح ایک سادہ سی تقریب میں کر دیا جائے مگر چین نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔ یاد رہے، ملتان-سکھر موٹروے پاکستان کا سب سے بڑا موٹروے پراجیکٹ ہے جسکی لمبائی 392کلو میٹر ہے۔ وزارت مواصلات اورنیشنل ہائی وے اتھا رٹی کے مطابق موٹروے کی سافٹ لانچ سے پرائویٹ گاڑیوں کو موٹروے استعمال کرنے دیا جایئگا۔جبکہ ہیوی ٹریفک کیلئےدوسرے فیز میں کھول دیا جایئگا۔
پراجیکٹ کی چند تفصیلات
لمبائی 392 کلومیٹر
موٹروے کوڈ ایم 5
لین چھ
اہمیت سی پیک کیلئے کلیدی شاہراہ
روزگار اس پراجیکٹ سے 29000نوکریاں پیدا ہوئیں
مدت تین سال
لاگت 2.89بلین ڈالر
روٹ ملتان-جلال پور-پیروالا-احمد پور-رحیم یار خان-صادق آباد-ابارو-پنوں ٰعاقل-سکھر