ملتان: ملتان ڈیولپمنٹ اتھارٹی بہت جلد ایک سافٹ ویئر حاصل کرلیگا جس سے ادارہ مکمل طور پر ڈیجیٹائز ہوجایئگا۔ جس سے ادارے کے تمام دستاویزی اور ترقیاتی امور جدید سسٹم پر منتقل ہو جایئگے۔ یہ فیصلہ ایم ڈی اے ، اربن یونٹ آئی ٹی سپیشلسٹ عبدالقدیر اور فنانس مینجمنٹ سپیشلسٹ آصف اقبال کی ایم ڈی اے کے ڈی جی تنویر اقبال سے ملاقات کے دوران ہوا۔
جدید سسٹم سے فائل ٹریکنگ، پنشن اور پیمنٹ، بلنگ اور انوینٹری کنٹرول کا ایک جدید سسٹم متعارف کرا لیا جایئگا۔ ڈی جی کے مطابق ایم ڈی اے کو ریکارڈ اور دیگر امور کی بہتر انجام دہی کیلئے ایسے سسٹم کی ہمیشہ سے ضرورت رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈیجیٹائزیشن سے ادارے کی کارکردگی بہتر ہونے میں کافی مدد ملے گی۔ میٹنگ کے شرکاء میں ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس اکرام عزیز بلوچ، ڈائریکٹر انجئنیرنگ ناظر چوہدری، ڈائریکٹر ٹاون اینڈ اربن پلاننگ خالد جاوید اور دیگر شرکاء شامل تھے۔