Lifestyle

گھر شفٹنگ کے بعد درپیش معمولی مسائل اور ان کے حل

گھر چاہے نیا تعمیر کروایا گیا ہو یا پرانا ہو۔ کرائے پر لیا ہو یا پھر خریدا گیا ہو۔ پیکنگ سے لے کر شفٹنگ تک بلاشبہ کوئی آسان مرحلہ نہیں۔  شفٹنگ کے بعد سامان اَن پیک کرنا، اور سیٹ کرنا یقیناَ تھکا دینے والا کام ہے۔ لیکن بڑے مرحلے سے آپ گزر چکے ہیں۔ اب باری ہے روز مرہ سرگرمیوں کو معمول پر لانے کی۔ صبح اخبار کیسے گھر آئے گا؟ کیا یہاں قریب کوئی پارک یا واکنگ ٹریک ہے؟ آن لائن آرڈر کرنا ہے، پوسٹل ایڈریس کیسے کنفرم ہوگا؟ مجھے آفس کے لیے ٹرانسپورٹ کہاں سے ملے گی؟

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

گھر شفٹنگ کے بعد اس طرح کے درپیش معمولی مسائل کا سامنا تقریباَ سب کو ہی ہوتا ہے۔ یقیناَ شفٹنگ سے قبل ان میں سے چند جوابات اور حل آپ جان چکے ہوں گے۔ لیکن اس حقیقت سے انکار نہیں کہ نئے گھر میں منتقلی کے بعد ہی آپ بہت سے پہلوؤں پر غور کر پاتے ہیں۔

 

 

 

چند حل طلب مسائل اور سوالات

گھر شفٹنگ کے فوری بعد مذکورہ بالا اور دیگر درپیش معمولی مسائل کچھ دن آپ کو گھیرے رکھتے ہیں۔ لیکن یہ عام مسائل ہیں اور ان کے حل کوئی پیچیدہ نہیں۔ بس آپ کی تھوڑی سمجھداری اور توجہ کی ضرورت ہے۔ اگرچہ، مالک مکان بہت سے مسائل سے متعلق آپ کی الجھن دور کرنے کا ایک فوری حل ہو سکتا ہے۔ لیکن کچھ افراد چند چھوٹے فیصلے اپنے طور پر ہی کرنا پسند کرتے ہیں، جن کا معاہدے یا گھر کی ملکیت جیسے معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

 

 

 

ڈور بیل/گھنٹی کی تبدیلی

آپ کسی گیٹڈ کمیونٹی میں شفٹ ہوئے ہیں یا کسی اپارٹمنٹ میں۔ محلہ ہے یا کالونی، وہاں کے کچھ معمولات اور اصول و ضوابط بھی آپ کے متعدد سوالوں کے جواب ہو سکتے ہیں۔

گھر شفٹ ہونے کے بعد اگر دروازے پر لگی گھنٹی کی آواز آپ کی نا پسندیدہ ہے، اونچی آواز ہے یا پھر خراب ہے۔ تو آپ اسے اپنی پسند اور مرضی کے مطابق تبدیل کر سکتے ہیں۔ مارکیٹ میں وائرڈ، وائرلیس اور سمارٹ ڈور بیلز دستیاب ہیں۔ جو بآسانی نصب کی جا سکتی ہیں۔

 

 

 

موجودہ تالوں اور لاک کی تبدیلی

نئے گھر میں منتقل ہونے پر آپ یقیناَ گھر اور گھر والوں کی حفاظت کے بارے میں فکرمند ہوں گے۔ کسی بھی  نئے علاقے میں شفٹ ہونے کی صورت میں وہاں کے مکمل حالات اور ارد گرد کے رہائشیوں سے میل جول شروع میں کم ہوتا ہے۔ جس کی بنا پر کسی پر مکمل بھروسہ نہ کرنا ایک نارمل بات ہے۔ آٹو میٹک لاک کی صورت میں آپ مکان مالک کے مشورے سے اسے تبدیل کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کو دوسرے لاک دیے گئے ہیں جنہیں تالا کہا جاتا ہے۔ اور جو چابی سے کھول کر آپ کہیں بھی رکھ سکتے ہیں۔ تو آپ کو یہ لاک لازمی تبدیل کرنے چاہئیں۔

اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ مالک مکان کہیں دور یا مصروف ہونے کی صورت میں گھر کی ڈپلیکیٹ چابیاں محلے داروں یا ہمسایوں کے سپرد کر دیتا ہے۔ یا پھر پراپرٹی ایجنٹ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اسے تھما دیتا ہے۔ اور وہ گھر کا دورہ کرنے والے متعدد لوگوں کو گھر دکھاتے ہیں۔ یوں گھر کی چابیاں ان کے پاس بھی  موجود ہو سکتی ہیں۔

لہٰذا، کسی بھی پیش آنے والی غیر متوقع یا ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ گھر کے تالے تبدیل کر لیں۔

 

 

 

کوڑے دان سے متعلق سوال

بیشتر پہلو ایسے ہوتے ہیں جو مالک مکان یا پھر ریئل اسٹیٹ ایجنٹ فائدوں کی صورت میں بیان کرتے ہیں۔ جیسا کہ، یہاں خاکروب خود آکر کوڑا لے جاتے ہیں۔ مارکیٹ صرف دو منٹ کی ڈرائیو پر ہے۔ ہمسایوں کے ہاں بچے نہیں، آپ شور شرابے سے محفوظ رہیں گے۔

نئے گھر میں منتقلی کے بعد روز مرہ صفائی ستھرائی اور کوڑے کَرکٹ سے متعلق سوال ذہن میں ابھرتا ہے۔ اکثر علاقوں میں خاکروب گھر آ کر کوڑا لے جاتے ہیں جبکہ دوسری صورت میں قریبی کوڑا دان تک کچرا پہنچانا گھر والوں کا ہی کام ہوتا ہے۔  لہٰذا، اس سے متعلق معلومات آپ وہاں مقیم بچوں سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

 

 

قریبی پارک اور مارکیٹ

کیا آپ نے شفٹنگ کے دوران یا اس سے قبل گھر کے قریب موجود پارک نہیں دیکھا۔ اگر نہیں دیکھا تو ریئل اسٹیٹ ایجنٹ یا مالک مکان نے آپ کو ضرور بتایا ہو گا۔ اگر نہیں بتایا تو ہو سکتا ہے کہ اتنا قریب کوئی پارک نہ ہو یا پھر کوئی بتانا بھول گیا ہو۔ بصورتِ دیگر، ہو سکتا ہے پارک بہت قریب ہو لیکن اس کے مخالف طرف ہو جہاں سے آپ کا آنا جانا ہو۔ علاوہ ازیں، انٹرنیٹ قریبی علاقے کی معلومات فراہم کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

اگر آپ میل جول بڑھانے والے فرد یا خاتون ہیں۔ تو پھر ارد گرد کے لوگوں سے سلام دعا آپ کو بہت سی معلومات فراہم کر سکتی ہے۔ اکثر خواتین نئے ہمسایوں سے ملنے اور معلومات کے تبادلے میں بہت دلچسپی رکھتی ہیں۔ بلکہ کچھ مرد و خواتین اپنی کمیونٹی میں اس طرز کے کاموں میں مشہور ہوتے ہیں اور انہیں سب پہچانتے ہیں۔

 

 

 

پارکنگ اور ٹرانسپورٹ

اگر آپ نئے گھر میں پورچ یا گیراج نہیں رکھتے۔ یا پھر کسی اپارٹمنٹ یا فلیٹ میں منتقل ہوئے ہیں۔ اور گاڑی پارک کرنے کا مسئلہ درپیش ہے۔ تو پڑوسیوں یا پھر قریبی رہائشی کسی گاڑی کے مالک سے مل کر آپ اپنے لیے حل تلاش کر سکتے ہیں۔ اپارٹمنٹس کے اپنے پارکنگ ایریاز ہوتے ہیں جہاں تمام رہائشی افراد کی گاڑیوں کے لیے جگہ مختص ہوتی ہے۔ اسی طرح، کوئی دوسرا علاقہ جہاں پارکنگ کی سہولت میسر نہ ہو۔ وہاں کے قریبی رہائشیوں کے پاس ایسے مسائل کے حل پہلے سے موجود ہوتے ہیں۔ جن کے مطابق وہ کسی قریبی احاطے، پلاٹ یا خالی جگہ پر گاڑیاں پارک کرتے ہیں۔ اور اس سلسلے میں آپ کے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

 

 

 

علاوہ ازیں، آپ یا گھر کے دیگر افراد اگر پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ تو بھی آپ اپنے مقررہ مقام تک پہنچنے کے لیے ارد گرد کے لوگوں سے معلومات اور مشورہ لے سکتے ہیں۔ آج کل ملک کے تقریباَ سب ہی شہروں میں اندرونِ شہر آمد رفت کے لیے مختلف ٹیکسی سروسز کام کر رہی ہیں۔ جو اینڈرائیڈ موبائل پر کمپنی کی ایپلیکیشن کے ذریعے بآسانی دستیاب ہو جاتی ہیں۔ یہ سروسز آپ کو گھر سے پِک کر کے منزل تک پہنچاتی ہیں۔ کوئی بھی فرد انفرادی طور پر یا دو تین افراد پر مشتمل لوگ ایسی سروسز سے روزانہ کی بنیاد پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

 

 

کسی بھی شہر یا علاقے میں نئے شفٹ ہونے کی بنا پر وہاں کی نئی نویلی الجھنوں سے سامنا ایک حقیقت ہے۔ لیکن بیشتر مسائل کے حل اور سوالوں کے جواب آپ کے ارد گرد ہی بکھرے ہوتے ہیں۔ جو کسی پَزل گیم کی طرح وقت کے ساتھ ساتھ حَل ہوتے جاتے ہیں۔ بس یہ ذہن نشین رکھیئے کہ آپ اسی کرہ ارض پر مقیم ہیں جہاں ہزاروں برس قبل انسان قدم رکھ چکا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago