سی پیک: این ایچ اے اور چین کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد: چینی نائب وزیراعظم کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات ہوئی۔ اور پاکستان اور چین کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کر دیے گئے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق ون آن ون ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور منصوبے کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے اتفاق کیا گیا کہ سی پیک کے منصوبوں کی طے شدہ فریم ورک میں تکمیل پر توجہ دی جائے گی۔ اس موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

مزید یہ کہ سی پیک کے حوالے سے پاکستان اور چین کے درمیان جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر احسن اقبال اور وائس چیئرمین این ڈی آر سی نے دستخط کیے۔ دونوں ممالک کے درمیان ماہرین کے تبادلے کے طریقہ کار کے لیے ایم او یو پر احسن اقبال اور وائس چیئرمین این ڈی آر سی نے دستخط کیے۔ علاوہ ازیں پاکستان سے چین کو خشک مرچوں کی برآمد کے حوالے سے فائیٹو سینٹری ضروریات پر پروٹوکول پر دستخط بھی کیے گئے۔

شاہراہ قراقرم کی ری الائنمنٹ منصوبے کے دوسرے مرحلے کی فیزیبلٹی سٹڈی کے لیے این ایچ اے اور چین کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر آگاہ کیا گیا کہ ایم ایل ون منصوبے کے فروغ کے لیے پہلے ہی سفارتی چینلز کے ذریعے ایم او یو پر دستخط کیے جا چکے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور منصوبے پر 10 سال قبل سابق وزیراعظم نواز شریف اور صدر شی جن پن نے دستخط کیے تھے۔ 10 سال کے عرصے میں پاور، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں چین کی جانب سے 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ سی پیک دسرےمرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ لہٰذا اب سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر توجہ دی جائے گی۔  اور آنے والے وقت میں ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہونگے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top