Graana News

قصور تا رحیم یار خان موٹروے تعمیر کی جائے گی: حکومتِ پنجاب

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ قصور تا رحیم یار خان موٹروے تعمیر کی جائے گی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ براستہ اوکاڑہ اور دیگر شہروں، مذکورہ موٹروے تعمیر کی جائے گی۔ علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ ضلع لاہور کو تین اضلاع میں تقسیم کر کے سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا۔

کلمہ چوک کی تعمیرِ نو کے منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ سرمایہ کاری کو راغب کرے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

اس موقع پر  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) کے سی ای او عمران امین کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کا وژن ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کیا جائے۔ فروری 2021ء میں پارلیمنٹ کے ایک ایکٹ کے ذریعہ تشکیل دی گئی اتھارٹی کو پاکستان کا پہلا اور سب سے زیادہ متوقع کاروباری ضلع یعنی سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ قائم کرکے عالمی اقتصادی نقشے پر پاکستان کو لانے کا مشن دیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے نے کاروباری برادری کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق اپنے کاروبار کو بڑھانے کے منفرد مواقع فراہم کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ نہ صرف لاہور کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا بلکہ شہریوں کا طرزِ زندگی بہتر بنانے کا بھی باعث بنے گا۔ پروجیکٹ کے تحت 365 میٹر لمبا بلیوارڈ دو مرحلوں میں 180 دنوں کی مدت میں تعمیر کیا جائے گا۔ سی بی ڈی بلیوارڈ کی تعمیر ماحول کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی کیونکہ اس سے ٹریفک کی بھیڑ کو روکنے اور ٹریفک جام کے دوران گاڑیوں کی لمبی قطاروں کی وجہ سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ منصوبے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے 11 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago