سکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق اگست میں 2,362 نئی کمپنیاں جن میں سب سے زیادہ 418 ریئل اسٹیٹ کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔
ایس ای سی پی حکام کے مطابق نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کے بعد ملک میں کمپنیوں کی کُل تعداد 176,329 ہو گئی ہے۔ نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ چار ارب نوے کروڑ روپے ہے۔
اگست میں رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں برطانیہ، چین، امریکہ، ترکی، متحدہ عرب امارات، جمہوریہ چیک، مصر، جرمنی، ہانگ کانگ، ایران، جنوبی کوریا، ملائیشیا، مالدیپ، منگولیا، مراکش، ہالینڈ، نائیجیریا، پولینڈ، پرتگال، سنگاپور، صومالیہ، اسپین، سری لنکا، شام، تھائی لینڈ، یوکرین، ویت نام اور یمن سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کی۔
اس ماہ میں سب سے زیادہ ریئل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن سیکٹر میں کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں جن کی کُل تعداد 418 ہے۔ اس کے بعد ٹریڈنگ میں 318، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 307، سروسز میں 234، سیاحت میں97، فوڈ اینڈ بیوریجز میں 91، ایجوکیشن میں 78، مارکیٹنگ اور اشتہارات میں 69، ٹیکسٹائل میں 65، انجینیرنگ میں 58، پاور جنریشن میں 44، ٹرانسپورٹ میں 43، کارپوریٹ ایگریکلچرل فارمنگ میں 39، ہیلتھ کیئر میں 31، اور دیگر سیکٹرز میں 317 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔