اسلام آباد: سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اور کنسٹرکشن سیکٹر کے تحت 458 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کروائی گئیں۔
ایس ای سی پی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کا عمل گذشتہ ماہ مکمل کیا گیا۔
یاد رہے کہ مارچ کے مہینے میں مجموعی طور پر 2 ہزار 3 سو 54 نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئیں۔
رجسٹریشن کے اس سارے عمل کے دوران کارکردگی کے اعتبار سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر سب سے نمایاں رہا کیونکہ سب سے زیادہ یعنی 458 نئی کمپنیاں صرف رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے ہی رجسٹر کروائی گئیں۔
ایس ای سی پی کے مطابق مارچ 2022 میں 2354 نئی کمپنیوں کے اندراج کے بعد رجسٹرڈ کمپنیوں کی کُل تعداد 165،688 ہو چکی ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ