Everyday News

رواں برس کیپیٹل میں چھ لاکھ سے زائد درخت لگائے گئے۔ چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین نورالامین مینگل نے مون سون پلانٹیشن تقریب سے خطاب کیا۔ اور رواں برس ریکارڈ درخت لگانے سے آگاہ کیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے نے مون سون پلانٹیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ  کا شکر ہے ہم اس سال 10  لاکھ میں سے ساڑھے 6 لاکھ درخت لگا چکے ہیں۔ اور باقی درختوں کی پلانٹیشن جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید پر لوگ اپنے جانوروں کے ساتھ گھروں سے باہر نکلتے رہے۔ اور نتیجتاً جانور درختوں کے پتے کھا گئے۔ ہمیں اپنے آج اور کل کے لیے پودے لگانے کی ضرورت ہے۔ موسمی درجۂ حرارت میں آئے روز اضافے کو درخت لگا کر قابو کیا جا سکتا ہے۔ لہٰذا سی ڈی اے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں اس کاوش کی ضرورت ہے۔

علاوہ ازیں چیئرمیین نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ رفاہ یونیورسٹی نے 5 ہزار درخت گفٹ کیے ہیں۔ اور ہم نے آج سے یہ پالیسی بنا دی ہے کہ ہر لگائے جانے والے درخت کی لمبائی کم از کم 8 فٹ ہونی چاہیئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں کچھ ایسے درخت لگائے گئے جن کی وجہ سے پولن اور دیگر بیماریوں میں اضافہ ہوا۔ لہٰذا ایسے درختوں کی جگہ دیگر درخت لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔کسی بھی پراجیکٹ کا گرین فنڈ 1 فیصد تھا، جو اب 2 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ہم سی ایس آر اور سول سوسائٹی کی طرف سے ایسے کاوشوں کو خوش آمدید کہیں گے۔ اور آپ کو پارکس بھی بنا کر دیں گے۔ نیز ہم نے اپنے بہترین افسر کو ممبر انوائرنمنٹ لگایا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کرنل شیر خان ایونیو پر 50 ہزار اور مارگلہ ایونیو پر 26 ہزار درخت لگائے گئے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago