Everyday News

ضلع راولپنڈی میں 300 سے زائد غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کا راج

راولپنڈی: راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (RDA) کی منظوری کے بغیر ضلع میں 318 سے زائد غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز موجود ہیں۔ جبکہ صرف 70 ہاؤسنگ سکیمز کو سرکاری منظوری ملی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق پنجاب لینڈ ریونیو اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں خلاف ورزیوں کے بارے میں تفصیلات طلب کر لیں۔ قانون کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹیز کو اپنی حدود میں ضروری سہولیات فراہم کرنی ہوتی ہیں جن میں پانی کی فراہمی، سیوریج کا نظام، قبرستان، اسکول، کالج اور پبلک پارکس شامل ہیں۔

آر ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل سیف انور جپہ کے مطابق متعدد ہاؤسنگ سکیمز میں صرف 70 نے ہی مناسب منظوری حاصل کی ہے جبکہ باقی غیر قانونی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے تمام متعلقہ ریکارڈ کو کامیابی سے ڈیجیٹلائز کیا۔

تاہم آر ڈی اے نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے مالکان اور ڈویلپرز کو وارننگ جاری کی ہے۔ اور ان پر زور دیا ہے کہ وہ شہری ادارے سے منظوری حاصل کریں۔ لیکن انتباہ نظر انداز کیا گیا۔

اس کے علاوہ کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے اس معاملے پر فیصلہ کن مؤقف اختیار کرتے ہوئے مالکان کو منظوری لینے اور بلیک لسٹ ہونے کے خطرے سے بچنے کی حتمی وارننگ جاری کی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago