Everyday News

ستمبر 2022: سندھ اور بلوچستان میں معمول سے زائد بارشیں متوقع

اسلام آباد: اگلے ماہ ستمبر کے مہینے میں صوبہ سندھ اور بلوچستان میں معمول سے زائد بارشوں کی توقع ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق سندھ کے ساحلی علاقوں میں نصف ستمبر سے مون سون ہوائیں دوبارہ داخل ہونے کا خدشہ ہے۔ جبکہ اسی دوران ملک کے جنوبی حصے بھی دوبارہ مون سون ہواؤں کی لپٹ میں آ سکتے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ 80 فیصد مون سون بارشیں برس چکی ہیں۔ ماہ ستمبر میں ہونے والی بارشوں کی شدت جولائی اور اگست کی نسبت کم ہو گی۔ رواں برس مون سون سیزن ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے پہلے ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ماہِ جولائی اور اگست 2022 میں ہونے والی مون سون بارشیں معمول سے زائد ہوئیں۔ جس کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے پر قیمتی انسانی جانوں، جانوروں، املاک اور انفراسٹرکچر کی تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان میں رواں سال اگست تک کل 390.7 ملی میٹر (15.38 انچ) یا 30 سالہ اوسط سے تقریباً 190 فیصد زائد بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں رواں برس معمول سے 500 فیصد زائد مون سون بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ جس کے باعث صوبے بھر میں غیر معمولی حالات نے جنم لیا۔ اسی طرح پنجاب میں 85 فیصد، خیبرپختونخواہ میں 42، گلگت بلتستان میں 143 فیصد جبکہ سندھ کی طرح بلوچستان میں بھی 500 فیصد سے زائد بارشوں نے تباہی مچائی۔

علاوہ ازیں شمالی پہاڑوں سے آنے والے سیلابی ریلوں نے مکانوں، مویشیوں، فصلوں اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان سے دوچار کیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago