شدید مون سون ہوائیں ملک میں داخل، اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق 10 اگست بروز بدھ سے مون سون کے پیشِ نظر ملک میں شدید ہوائیں داخل ہونے اور لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

مون سون سیزن اپنے جوبن پر ہے۔ اور یہی وہ موسم ہے جس پر سب سے زیادہ نغمے بنائے اور فلمائے گئے ہیں۔ اور اسی سیزن میں مزے مزے کے پکوان اور خاص طور پر پکوڑے ہر گھر میں شوق سے بنائے جاتے ہیں۔

 

لیکن یہاں ہم آپ کو نہ ہی کوئی نغمہ سنا رہے ہیں۔ اور نہ ہی پکوڑے پیش کر رہےہیں۔ بلکہ خبر یہ ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں کے پیشِ نظر 10 سے 12 اگست کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی، اسلام آباد ، سیالکوٹ ،مانسہرہ اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

 

جمععرات  سے بروز ہفتہ  11سے 13 اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور حیدرآباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔

 

موسلادھار بارش کے باعث دریائے راوی، جہلم اور چناب کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ممکن ہے۔

 

سیر و سیاحت کے شوقین اور سفر کی منصوبہ بندی کرنے والے سیاحوں کو موسمی حالات کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

 

نیز یہ کہ سرحد کنزرویشن نیٹ ورک نے کمشنر ہزارہ ڈویژن سے جھیل سیف الملوک نیشنل پارک کے تحفظ کے لیے قانون نافذ کرنے کی درخواست کی ہے۔

اسے نیشنل پارک قرار دینے کا مقصد دلکش مناظر اور اس سے وابستہ حیاتیاتی تنوع کا تحفظ کرنا تھا۔ لیکن، بدقسمتی سے مندرجہ بالا تمام قوانین کی کمزور نفاذ کی وجہ سے خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔

 

غیر ملکی اور مقامی سیاح جو پاکستان کے قدیم جنگلات اور مناظر کی وجہ سے آنے کا انتخاب کرتے ہیں۔ وہ اس قومی پارک جیسے محفوظ سرمائے کی ماحولیاتی تنزلی کو دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔ جو کچرے کے بڑے ڈھیر بن رہے ہیں۔

 

لہذا مقامی سیاحوں سے درخواست ہے۔ کہ جھیل سیف الملوک ہو یا کوئی اور سیاحتی مقام اس کا اسی طرح خیال رکھیں۔ جیسے آپ اپنے گھر کا رکھتے ہیں۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top