لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر سمن آباد انڈر پاس منصوبے کی نگران کمیٹی میں شامل سیکرٹری ہاؤسنگ ساجد ظفر اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل عمر فاروق نے انڈر پاس کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق اس دورے کا مقصد جاری کام کی پیشرفت کا جائزہ لینا تھا۔ اور منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا تھا۔ لہٰذا دورے کے دوران انہوں نے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ اور اضافی مشینری اور عملے کا مشاہدہ کیا جو اس منصوبے کو تیز کرنے کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور چیف انجینئر ایل ڈی اے نے بریفنگ میں کام کی بہتر رفتار اور معیار پر روشنی ڈالی۔
مزید براں انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہر مرحلے پر نیسپاک ٹیم سے کوالٹی رپورٹ حاصل کی جا رہی ہے، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کام مطلوبہ معیار کے مطابق ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔