Graana News

میاواکی شجر کاری مہم کا اسلام آباد کے سیکٹر ایچ بارہ میں باقاعدہ آغاز

وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ بارہ میں میاواکی جنگل کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس اور منیجنگ ڈائریکٹر ماڑی پیٹرولیم فہیم حیدر نے منصوبے کا افتتاح کیا۔

سی ڈی اے کے مطابق یہ جنگل 17 ایکڑ اراضی پر بنایا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر مختلف انواع کے 20,000 بڑے سائز کے پودے لگائے جا چکے ہیں جب کہ مزید شجرکاری جنگل کو مزید توسیع دی جائے گی۔ علاوہ ازیں پودوں کی حفاظت کے لیے خصوصی باڑ بھی لگائی گئی ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے کے چیئرمین نے ایم پی سی ایل کا سی ڈی اے کے ساتھ جنگل بنانے کے لیے شراکت داری پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پہلے ہی ایک سرسبز شہر ہے اور 20 ہزار پودوں کے اضافے سے شہر مزید سرسبز ہو جائے گا۔

سی ڈی اے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر لگائے جانے والے پودے کم ہیں تاہم سی ڈی اے انتظامیہ مزید پودے لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اسلام آباد شہر کا سب سے بڑا میاواکی جنگل ہے، اس لیے پودوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔

میاواکی جنگل درخت لگانے کا ایک طریقہ ہے جسے جاپانی ماہر نباتات اور پودوں کی ماحولیات کے ماہر اکیرا میاواکی نے متعارف کرایا تھا۔

اس طریقہ کار میں، درخت ایک دوسرے کے قریب لگائے جاتے ہیں اور ابتدائی دور میں پودے جگہ اور روشنی اور پانی تک رسائی کے لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے ہیں، اس جدوجہد کے نتیجے میں تیزی سے نشوونما ہوتی ہے۔

اس طریقہ کار کے تحت پودوں 10 گنا زیادہ تیزی سے اگتے ہیں۔

گزشتہ سال سی ڈی اے نے شہر کے مختلف علاقوں میں ایسے متعدد جنگلات لگائے تھے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago