ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے دوران لوگ عموماً کیا غلطیاں کرتے ہیں؟

یہ تو آپ نے سنا ہی ہوگا کہ انسان غلطیوں سے سیکھتا ہے۔ یہ غلط فیصلے ہی ہوتے ہیں جن سے انسان تجربات حاصل کرتا ہے جو کہ آنے والے وقتوں میں اُس کے دُرست فیصلوں کی بنیاد بنتے ہیں۔ اس لیے غلطیاں کرنے سے کبھی گھبرانا نہیں چاہیے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اسی بات کو اگر ہم ریئل اسٹیٹ کے تناظر میں لے کر آئیں اور سمجھیں، تو چونکہ ریئل اسٹیٹ میں سرمائے کا یعنی انسان کے خون پسینے کی کمائی کا کافی سروکار ہوتا ہے تو غلطیاں کرنے سے گھبرانا تو نہیں چاہیے مگر جہاں تک ممکن ہو بچنا ضرور چاہیے۔

آج کی تحریر اس حوالے سے ہے کہ ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے دوران لوگ عموماً کون سی غلطیاں کرتے ہیں اور اُن سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔

پلاننگ نہ کرنے کی غلطی

سیانے کہتے ہیں کہ کسی بھی فیصلے کو لینے سے پہلے ہزار بار سوچنا چاہیے۔ آپ بھی دُرست پلاننگ سے ہی اگلا قدم رکھیے تاکہ مسئلے مسائل کا سامنا کم سے کم ہو۔ ریئل اسٹیٹ میں لوگ عموماً بغیر کسی سوچ بچار کے ہی کود پڑتے ہیں۔ یہ سوچ کر کہ جو ہوگا دیکھا جائے گا۔ ایسا نہیں ہے۔ ایک ایک قدم کو پلان کرنا پڑتا ہے اور سالوں آگے کی سوچ رکھنا پڑتی ہے۔

مارکیٹ کی ایک ایک حرکت پر نظر رکھنی پڑتی ہے آنے والی ہوا کا رخ دیکھنا پڑتا ہے۔ کامیاب سرمایہ کار کہتے ہیں کہ ایک باقاعدہ سٹریٹیجی بنائیے، اُس سے نہ آگے بڑھیں اور نہ پیچھے ہٹیں۔ پہلے سوچیں، پھر پراپرٹی خریدیں نہ کہ پہلے پراپرٹی خریدیں اور بعد میں یہ سوچیں کہ اب اس کے ساتھ کیا کرنا ہے۔ اپنا انویسٹمنٹ ماڈل فکس کریں، اُس ماڈل کے تحت تمام تر اقدامات اٹھائیں۔

جلد از جلد امیر ہونے کی سوچ

ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے پیچھے جلد از جلد امیر ہونے کی سوچ ہوتی ہے۔ یہ کسی حد تک تو دُرست ہے کیونکہ سرمایہ کاری خود کو معاشی لحاظ سے مطمئین کرنے کے لیے ہی کی جاتی ہے۔

مگر اکثر لوگ اس سوچ کو اپنے دن رات کی سوچ کا ایسا حصہ بنا لیتے ہیں کہ بس آج سرمایہ کاری کریں اور اگلے ہی دن بینک اکاؤنٹ لاکھوں روپے کی آمدن کی نوید سنائے۔ ایسا نہیں ہے۔ صبر و تحمل سے کام لیں گے تو ہی بات بنے گی اور جلد امیر ہونے کی لالچ ایک طرح سے آپ کو جذباتیت سے ہمکنار کرے گی جس سے معاملات سدھرنے کا نہیں بگڑنے کا خدشہ ہے۔ یقین رکھیں کہ آپ کی سرمایہ کاری ثمر آور ضرور ہوگی مگر وقت لگانا اُس کا بھی حق ہے۔

دُرست وقت پر دُرست قدم نہ اٹھانا

پچھلی چند سطور میں آپ کو صبر کرنے کی تلقین کی گئی۔ ہر چیز ایک حد میں اچھی لگتی ہے اور یہی اصول صبر کرنے پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ بہت سے لوگ جہاں صبر نہ کرنے کی اور جلد بازی کرنے کی غلطی کرتے ہیں وہیں بہت سے لوگ یہ غلطی کرتے ہیں کہ وہ گلشن میں علاج تنگئ داماں کے ہوتے ہوئے چند کلیوں پر قناعت کرلیتے ہیں یعنی کوئی ایکشن نہیں لیتے۔

ایسا اس لیے بھی ہوتا ہے کہ اکثر ایک پوٹینشل سرمایہ کار اپنے آپ کو ایسے لوگوں میں گھیر لیتا ہے جو کہ اس کے کان منفی باتوں سے بھر دیتے ہیں۔ وہ لوگ نہ تو خود سرمایہ کاری کرتے ہیں نہ ہی کسی دوسرے کو اپنے بہترین مستقبل کا سنگِ بنیاد رکھنے دیتے ہیں۔ اس کا علاج یہ ہے کہ اُن لوگوں کے مابین شبانہ روز رہیے جو کہ ممکنات کی بات کریں۔ اس طرح آپ ناکام ہونے کے خوف پر قابو پائیں گے اور کامیابی کی طرف بڑھیں گے۔

ہوم ورک نہ کرنا

اسی طرح سے مکمل ہوم ورک نہ کرنا بھی ایک خطرناک غلطی ہے۔ یہی وہ غلطی ہے جس سے اور غلطیاں یعنی مارکیٹ کا غلط اندازہ لگانا، غلط لوکیشن پر گھر لینا، غیر مصدقہ پراپرٹیز میں خود کو پھنسا لینا، منافع کا غلط اندازہ لگانا جنم لیتی ہیں۔

اس لیے ٹریننگ، باقاعدہ تعلیم، کتابوں، سیمینار، کوچنگ سینٹرز اور سب سے بڑھ کر گراؤنڈ اسٹڈی کی اہمیت کو نظرانداز نہ کیجئے۔ ایسے آپ لائحہ عمل بناتے وقت عمومی غلطیوں سے بچے رہیں گے اور آپ کا سفر محفوظ سے محفوظ تر بنتا چلا جائے گا۔

دُرست ٹیم کا نہ ہونا

اسی طرح سے ایک پراپر ٹیم کا نہ ہونا بھی آپ کے غلطیاں کرنے کے چانسز کو بڑھا دیتا ہے۔ خود کو مکمل طور پر آئیسولیٹ یعنی بلکل الگ تھلگ کرلینا آپ کے لیے اچھا نہیں۔ اس کے لیے تجربہ کار سرمایہ کاروں سے بات چیت کریں اور اُن سے مشورے لیں۔

جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ کسی عالم سے ایک گھنٹے کی گفتگو ایک ہزار برس کے مطالعے سے بہتر ہے، بلکل ویسے ہی تجربہ کار ریئل اسٹیٹ ماہرین کی رائے آپ کو اس لمبے سفر میں بہت سی اذیتوں سے بچا سکتی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago