وزارتِ کامرس نے برآمدات بڑھانے کے لیے 950 ملین روپے منظور کرلیے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے مشیر برائے کامرس و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ کی فنانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں برآمدات بڑھانے کے لیے 950 ملین روپے منظور کرلیے گئے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق میٹنگ میں چمڑے، فشریز، ٹیکسٹائل، سپورٹس کے سامان اور گارمنٹس کی برآمدات بڑھانے سمیت معتدد درخواستیں زیرِ بحث آئیں۔

کمیٹی نے ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ کے لیے رواں معاشی سال کا بجٹ بھی منظور کیا جو کہ 8.9 ارب روپے کا ہے۔

فنانس کمیٹی میں سیکریٹری کامرس چیف ایگزیکیٹیو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی)، سیکریٹری ٹی ڈی اے پی، صدر فیڈرل، سیالکوٹ، خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان بزنس کونسل کے افسران نے شرکت کی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top