Everyday News

نگراں وزیر ثقافت اور چیئرمین سی ڈی اے کا ثقافتی انفراسٹرکچر کی بحالی پر غور

اسلام آباد: نگراں وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات میں ثقافتی انفراسٹرکچر پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں ثقافتی انفراسٹرکچر کی بحالی اور از سر نو تعمیر کے مجوزہ منصوبے پر بات چیت کی گئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے  مطابق کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق سے ملاقات کے دوران وزیر جمال شاہ نے کہا کہ باغ شہدا کا افتتاح 6 ستمبر کو ایک پروقار تقریب میں کیا جائے گا۔ اس کے بعد میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس کا مقصد انہیں خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ اسلام آباد آرٹ گیلری میں شہداء اور آرٹ کی نمائش کی جائے گی۔ جمال شاہ نے کہا کہ ثقافتی مقامات کو اپ گریڈ اور از سر نو بنایا جانا چاہیے۔ اس سے نہ صرف وفاقی دارالحکومت کو ایک نئی شکل ملے گی بلکہ ملکی ثقافتی ورثے کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے مذکورہ تجاویز پر مل کر کام جاری رکھنے اور اپ گریڈیشن اور ری ویمپنگ پلان وضع کرنے کے لیے عملی طور پر ثقافتی مقامات کا دورہ کرنے پر اتفاق کیا۔

علاوہ ازیں انہوں نے وفاقی علاقے میں سینما گھروں کے قیام کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ تخلیقی شراکت کے لیے آرٹ سٹی یا "ہنر گاوں” کا تصور بھی زیر بحث آیا، جس کے بعد خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے رہائشی اسٹوڈیوز ورکشاپس اور ڈسپلے مقامات بنائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں سینما گھروں کے قیام کے لیے خاص طور پر پلاٹ مختص کیے جائیں۔

مزید یہ کہ جمال شاہ نے وزارت اور اس سے منسلک محکموں کی جانب سے تخلیقی تعاون کرنے والوں کے لیے آرٹ سٹی اور خاص طور پر ہاؤسنگ سوسائٹی قائم کرنے کی خواہش کی۔ جو فنکاروں، کاریگروں اور مصنفین کو مختلف زمروں کے رہائشی، اسٹوڈیو، ورکشاپس، دکانیں اور گیلری پلاٹس کی پیشکش کرتی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago