اسلام آباد: وزیرِ اقتصادی اُمور عمر ایوب نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ جاری پاور پراجیکٹس کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں۔
وہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں اُنہوں نے پاور پراجیکٹس پر جاری کام کا جائزہ لیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاور پراجیکٹس کی تکمیل کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جانا چاہیے اور اس ضمن میں جغرافیائی انفارمیشن سسٹم کو بھی استعمال میں لایا جائے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت ایک بہتر پاور جنریشن، ٹرانسمیشن اور ڈسٹریبیوشن کے قیام کے لیے کار فرما ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔