Graana News

سیلاب 2022: لاکھوں بیمار افراد اور حاملہ خواتین کے متاثر ہونے کا خدشہ

اسلام آباد: ماہرین صحت اور فلاحی اداروں کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں لاکھوں افراد کے بیمار ہونے کا خدشہ ہے۔ سیلاب سے پیدا ہونے والی متعدد بیماریوں کے پیشِ نظر لاکھوں افراد آلودہ پانی اور حشرات سے پھیلنے والی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر شہزاد علی خان کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے اب تک 3 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ آنے والے چند ہفتوں میں لاکھوں افراد آلودہ پانی اور مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں سے متاثر ہوں گے۔ ڈاکٹر شہزاد علی خان کا کہنا ہے کہ سیلابی علاقوں میں ٹائیفائیڈ اور ہیضے کی مشترکہ ویکسین ہر شخص کو لگائی جانی چاہیئے۔

 

اقوامِ متحدہ کے تولیدی صحت کے ادارے پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے) کے مطابق رواں برس سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لاکھوں حاملہ خواتین ہیں۔ جن میں سے آئندہ ماہ 73 ہزار کے ہاں ولادت متوقع ہے۔ ان خواتین کو فوری دیکھ بھال اور طبی بنیادوں پر امداد کی ضرورت ہے۔

 

 

ماہر امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے مطابق سیلابی علاقوں میں ڈینگی، ملیریا، خسرہ اور پولیو پھیلنے کے امکانات کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔ جبکہ سیلاب سے متاثرہ بچوں میں بھی ویکسینیشن کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

غور طلب امر یہ ہے کہ غذائی قلت کا شکار بے گھر متاثرین میں بیمار افراد، خواتین اور بچوں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر دوائیں درکار ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago