پشاور موڑ سے ایئرپورٹ تک میٹرو بس کا 1.9 ارب کا پی سی ون منظور

اسلام آباد: وزارتِ داخلہ کے ماتحت ڈیپارٹمنٹل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے سی ڈی اے کا تیار کردہ پشاور موڑ سے اسلام آباد ایئرپورٹ تک میٹرو بس کی ایکسٹینشن کا پی سی ون منظور کرلیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

پی سی ون کے تحت سی ڈی اے کو 30 بسیں خریدنا ہوں گی جن کے فنڈز کا معاملہ وفاقی حکومت کے سامنے رکھا جائے گا۔

پی سی ون کے مطابق میٹرو بس سروس کا تمام تر انتظام سی ڈی اے کے سپرد ہوگا۔ میٹرو بس کا 25.6 کیلومیٹر کا ٹریک 16 ارب کی لاگت سے تکمیل کے قریب ہے اور مکمل ہونے کے بعد این ایچ اے اسے سی ڈی اے کے حوالے کرے گی۔

سی ڈی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ٹی سامان کو نصب کرنے اور نئی بسوں کی خریداری میں وقت درکار ہوگا جس کی وجہ سے حتمی تاریخ کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

پرائیویٹ ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کی ناکامی پر سی ڈی اے اب پنجاب میٹرو اتھارٹی سے بھی رابطہ کرے گی۔

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں وزیرِ اعظم نے سی ڈی اے کو بسوں کے انتظام اور سروس کی ایکسٹینشن کی ہدایت

کی تھی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top