میرا پاکستان میرا گھر ہاوسنگ اسکیم، عوام 135 ارب روپے کے قرضوں کے منتظر

اسلام آباد: میرا پاکستان میرا گھر ہاؤسنگ اسکیم کے تحت اسٹیٹ بینک کی جانب سے اب تک 100 ارب روپے کے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق 30 جون 2022 تک میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کے تحت 514 ارب روپے کے قرضوں کی درخواستیں موصول ہوئیں۔

بینکوں کی طرف سے مکمل جانچ پڑتال کے بعد تیس جون تک اس اسکیم کے لئے 235 ارب 95 کروڑ روپے کے قرضوں کی منظوری دی گئی۔

منظور شدہ قرضوں میں سے اب تک تقریباً 100 ارب روپے کے قرض جاری کر دیے گئے ہیں۔

Imarat Residences

گذشتہ مالی سال میں 403 ارب روپے کے قرضوں  کے لئے درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں 197 ارب روپے کی منظوری ہوئی اور 94 ارب روپے کے قرض جاری کیے گئے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2022 تک درخواست دہندگان میں قرض کی منظوری کی شرح 46 فیصد تک پہنچ چکی تھی جبکہ منظوری کے بعد قرض جاری ہونے کی شرح 42 فیصد ہے۔

وزارتِ خزانہ نے 16 جولائی کو اسکیم عارضی طور پر روک کر نظرِ ثانی کے بعد دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری طرف مرکزی بینک نے 25 جولائی کو ایک سرکلر کے ذریعے بینکوں کو مطلع کیا تھا کہ 30جون 2022 تک ایسی تمام درخواستیں جو بینک نے منظور کر لی ہیں اور ٹرانزیکشن حتمی مراحل میں ہے، ان کے لئے قرض فراہم کر دیا جائے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس عمل کو تیز کرنے کے لئے ملک بھر میں فوکل پرسن مقرر کر دیے ہیں جنکی فہرست ویب سائٹ پر موجود ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top