صوبے میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کردیا گیا، وزیرِ اعلیٰ بزدار

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر لاہور میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

گزشتہ روز لاہور سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹیرینز کو ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ اور ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔

اُنہیں بتایا گیا کہ شہکام چوک فلائی اوور، گلاب دیوی انڈر پاس اور شیرانوالہ فلائی اوور پر کام تیزی سے جاری ہے جس سے شہر کے دیرینہ ٹریفک مسائل کا حل ہوگا۔

مزید برآں پارلیمنٹیرینز کو آگاہ کیا گیا کہ لارنس روڈ، قذافی اسٹیڈیم، کریم پارک راوی روڈ، وارث روڈ اور رسول پارک میں انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکس کا قیام بھی کیا جا رہا ہے جن پر 2 ارب سے زائد کی لاگت آئیگی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top