کراچی: کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے عنقریب ورلڈ بینک کا ایک بڑا پروجیکٹ آرہا ہے ۔ کراچی کے بہت سے علاقوں میں اس کو حصہ دیا جائے گا۔ سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے پیر کو سندھ اسمبلی میں ارکان کے مختلف توجہ دلاو نوٹسز کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں پانی کے مسائل کے حل کے لیے ورلڈ بینک کا پراجیکٹ آرہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی جن بستیوں میں پپانی کے غیر قانونی کنکشن موجود ہیں اُن کو جلد ختم کردیا جائے گا۔اس موقع پر ایک ممبر اسمبلی شہزاد اعوان نے بتایا کہ اُن کے حلقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن ، گلشن غازی اور عابد آباد میں پانی کے سنگین مسائل ہیں۔ وزیر بلدیات نے بتایا کہ اتحاد ٹاؤن بڑی آبادی والا علاقہ ہے اور وہاں پانی کا مسئلہ سنگین ہے۔ میگا پراجیکٹ کے بننے سے کراچی شہر مین پانی کے مسائل میں کمی آجائے گی۔
About The Author
متعلقہ بلاگز
سی ڈی اے نے ہائی رائز بلڈنگ ‘ون کانسٹیٹیوشن ایونیو’ کے انتظامات سنبھال لیے
مارچ 8, 2023 مارچ 8, 2023
گرانہ ڈاٹ کام کا ایک نئے عزم کے ساتھ سالِ نو 2023 کا پُرتباک استقبال
جنوری 1, 2023 جنوری 2, 2023
ٹیکنالوجی کے تناظر میں ریئل اسٹیٹ کا مستقبل کیا؟
ستمبر 19, 2022 ستمبر 19, 2022