اسلام آباد: سی ڈی اے کا غیر قانونی افغان بستی کے خلاف میگا آپریشن

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے ) نے انسدادِ تجاوزات آپریشن جاری رکھتے ہوئے سیکٹر I-12 کے قریب عرصہ دراز سے قائم غیر قانونی افغان بستی کے خلاف میگا آپریشن کیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کا انسداد تجاوزات آپریشن بھر پور طریقے سے جاری ہے۔ اس ضمن میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دیگر شعبوں کی معاونت سے منگل کے روز نسٹ یونیورسٹی سیکٹر I-12 کے قریب عرصہ دراز سے قائم غیر قانونی افغان بستی کے خلاف ایک میگا آپریشن کا انعقاد کیا۔ آپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے سینکڑوں کمرے اور متعدد مویشیوں کے باڑے مسمار کردیئے گئے۔ اس آپریشن کے نتیجے میں 450 کنال اراضی واگزار کروا کر سیکٹر ڈویلپمنٹ کے حوالے کردی گئی تاکہ ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جاسکے۔

 مزید یہ کہ بہارہ کہو سے متصل علاقے سملی ڈیم روڈ اور مری روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے سڑک کے دونوں اطراف درجنوں اضافی شیڈ اور فروٹ کے ٹھیلے ختم کرکے عوامی گزر گاہوں کو کلیئر کرتے ہوئے 6 ٹرک سامان ضبط کرلیا گیا۔

دریں اثناء بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر بلڈنگ کنٹرول نارتھ نے پوٹھوہار ایونیو پر قائم درجنوں عمارتوں کو  سر بمہر کرتے ہوئے مالکان کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top