اسلام آباد: سی ڈی اے کا سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات کے خلاف میگا آپریشن

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے دارالحکومت میں انسداد تجاوزات آپریشن جاری رکھتے ہوئے سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی آبادی کے خلاف ایک میگا آپریشن کیا۔ اس ضمن میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دیگر شعبوں اور ضلعی انتظامیہ سمیت اسلام آباد پولیس کی معاونت سے بری امام سے ملحقہ علاقے محلہ ٹھٹی میں کارروائی کی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی آبادی کے خلاف ایک میگا آپریشن کیا گیا۔ بری امام سے ملحقہ علاقے میں محلہ ٹھٹی میں سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی آبادی کے خلاف بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے 305 کمرے، 55 چار دیواریاں، 55 دروازے، 90 باورچی خانے، 170 باتھ رومز اور 24 مویشیوں کے باڑوں کو مسمار کیا گیا۔ اور سرکاری اراضی پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا۔ یہ آپریشن ڈائریکٹر انفورسمنٹ کی نگرانی میں کیا گیا جس میں خصوصی طور پر شعبہ ایم پی او کی بھاری مشینری بھی استعمال میں لائی گئی تھی۔

واضح رہے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کاروائیوں کا یہ عمل آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا. اس موقع پر سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کرنے میں مصروف ہے، جس کے نتیجے میں اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروائی جاچکی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top