گوادر: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے پیر کے روز گوادر میں میگا ڈیولپمنٹ منصوبوں کا آغاز کیا۔
وہ گوادر کے ایک روزہ دورے پر تھے جہاں اُنہوں نے گوادر فری زون کے فیز ون کا آغاز کیا اور اس ضمن میں متعدد مفاہمتی یادداشت کے معاہدوں پر دستخط کئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ گوادر پاکستان کے بہترین مستقبل کا نشان ہے جس میں بیرونی سرمایہ کاری کے نت نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گوادر ایئرپورٹ سے خطے میں مواصلاتی نظام بہتر ہوگا جس سے علاقے کے معاشی معاملات میں بہتری آئے گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔