Graana News

لاہور میں رہائشی و کمرشل کثیر المنزلہ تعمیرات کے لیے 295 ایکڑ زمین مختص: پنجاب حکومت

لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی بی ڈی) کو لاہور میں رہائشی و کمرشل کثیر المنزلہ تعمیرات کے لیے 295 ایکڑ زمین الاٹ کر دی گئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے صوبائی حکومت کی ہدایات پر مخصوص علاقوں میں رہائشی اور کمرشل کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کے لیے کام کا آغاز کر دیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ آئندہ آنے والے سالوں میں اس منصوبے میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہوگی اور اس اقدام کے ذریعے بڑی تعداد میں لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اسکیم کا مقصد لاہور کو ترقی یافتہ ممالک کے شہروں کی صف میں شامل کرنا ہے جہاں بلند و بالا عمارتیں تمام رہائشی، صحت کی دیکھ بھال اور تجارتی سہولیات ایک ہی جگہ پر مہیا کرتی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ اس منصوبے میں اب تک تقریباً 56 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے جبکہ مستقبل میں یہ لاگت بڑھ کر 2 کھرب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر 25 ہزار گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے آٹھ منزلہ پلازہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بزنس زون کی طرف جانے والی تمام سڑکوں پر ٹریفک کا بوجھ کم کرنے کے لیے کلمہ چوک انڈر پاس پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے جس پر 4.2 ارب روپے لاگت آئے گی۔ این ایل سی کو اس منصوبے کو چھ ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

سی بی ڈی تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بابِ پاکستان کے اطراف ایک پارک بھی تعمیر کرے گی۔ علاوہ ازیں سی بی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ بزنس زون میں جدید کاروباری دفاتر، ہوٹل، ریسٹورنٹس اور برانڈڈ مصنوعات کی دکانیں بھی ہوں گی۔ کاروباری مرکز میں پارکنگ، آئی ٹی، جدید ہسپتال، مساجد اور ضروریات زندگی کی تمام سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کے تحت شہریوں کو مناسب قیمت پر رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپارٹمنٹس بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

پہلے مرحلے کے تمام منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے پانچ برس کی مدت مقرر کی گئی ہے جس کے بعد دوسرے مرحلے پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago