لاہور:لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان نے اتوار کو ایل ڈی اے ایوینیو ون کا دورہ کیا ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور سکیم کے دیگر امور کے بارے میں اجلاس کی صدارت کی ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سکیم میں مکانات کی تعمیر اور آبادکاری کے فروغ کے لئے ضروری اقدامات ترجیحی بنیادوں پر کیے جائیں ۔اس کے علاوہ سکیم کے مین پارک کو ڈویلپ کرنے اور مین بلیو ارڈ پر لائٹیں لگانے کی بھی ہدایت دی۔ اجلاس میں سکیم کے دوہزار متاثرین کو پلاٹوں کا قبضہ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
مزیدازاں ایجوکیشن ، ہیلتھ اور پبلک یوٹیلیٹی سائٹس نیلام کرنے کی ہدایت کی گئی تاکہ شہریوں کو بنیادی ضروریات مقامی طور پر دستیاب ہو سکیں ۔
ڈائریکٹر ایل ڈی اے کو بتایا گیا کہ سکیم میں بجلی ، پانی، گیس،ٹیلیفون ،سیوریج اور دیگر تمام بنیادی سہولیات دستیاب ہیں اور ان کے کنکشن بھی باآسانی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔