Everyday News

ملتان: ایم ڈی اے نے 4 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے دفاتر سیل کر دیئے

ملتان: وزیر ہاؤسنگ پنجاب سید اظفر علی ناصر کی ہدایت پر جاری کریک ڈاؤن کے تحت ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کی سرکاری ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 4 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے دفاتر سیل کر دیے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق ایم ڈی اے انفورسمنٹ اینڈ اربن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ نے مسلسل دوسرے دن آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں یہ دفاتر بند کیے گئے۔ کارروائیوں میں ایم ڈی اے کی ٹیموں نے تراف مبارک پر گولڑہ ٹاؤن کی سڑکوں کے نیٹ ورک، سیوریج سسٹم اور باؤنڈری وال کو ختم کیا۔

مزید برآں، ایک بے نامی غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن کے دفاتر، آٹھ دکانیں، ایک داخلی گیٹ، ایک باؤنڈری وال، سیوریج سسٹم کو بھی ختم کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ  سویرا لنک روڈ پر واقع ایک اور بے نام ہاؤسنگ سوسائٹی کا انفراسٹرکچر منہدم کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی ایم ڈی اے ڈاکٹر زاہد اکرام نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے خلاف کریک ڈاؤن بلا امتیاز جاری رہے گا۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تازہ ترین فہرستیں اخبارات کے ساتھ ساتھ ایم ڈی اے کی ویب سائٹ اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شائع کی جا رہی ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago