اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی حوصلہ شکنی کے لیے مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (این سی آئی) سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ایم سی آئی نے ایسی تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کے بذریعہ اشتہارات، بل بورڈز، بینرز اور سٹریمرز کے ذریعے تشہر پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے جو سی ڈی اے سے منظور شدہ نہیں ہوں گی۔
اعلامیہ کے مطابق کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سے این او سی اور دیگر تمام دستاویزی لوازمات کے بغیر رہائشی منصوبے اور ہاؤسنگ سوسائٹیز غیر قانونی تصور کی جائیں گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔