Everyday News

ایم سی سی آئی کی ملتان کیلئے پرائیویٹ اسپیشل اکنامک زون کی تجویز

ملتان: ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایم سی سی آئی) نے حکومت سے 2 اضافی انڈسٹریل اسٹیٹس قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان میں ایک چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے لیے جبکہ ایک خصوصی اقتصادی زون کے لیے وقف کی جائے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق اس کا مقصد جنوبی پنجاب کے زرعی صنعتی مرکز میں صنعتی سرگرمیوں کو تیز کرنا ہے۔ ایم سی سی آئی کے صدر میاں راشد اقبال کی زیر صدارت صنعت، ماحولیات اور توانائی کے بارے میں ایم سی سی آئی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ نجی خصوصی اقتصادی زون کی ترقی کی فزیبلٹی کا جائزہ لینے کے لیے ایک مطالعہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے زون کے امکانات کا تعین کرنے کے لیے اراکین کے ساتھ مشاورت کا عمل شروع کیا جائے گا۔

 

اجلاس کے دوران صنعتکاروں اور تاجروں بالخصوص نئے منصوبے شروع کرنے والوں کی مدد کے لیے ون ونڈو سہولت مرکز کے قیام کا متفقہ مطالبہ کیا گیا۔ نیز آئی سی سی آئی صدر نے مرکز میں صنعتوں، تجارت، سرمایہ کاری، مہارتوں کی ترقی اور دیگر سمیت مختلف محکموں کے عہدیداروں کی موجودگی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

یہ جامع سیٹ اپ کاروباری برادری کے تمام مسائل کو ایک ہی چھت کے نیچے حل کرے گا، جس میں این او سی، سرٹیفیکیشن، دستاویزات، فیس جمع کروانے اور قانونی سہولیات حاصل کرنے جیسے عمل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے این او سی، سرٹیفکیٹس، یا اعتراضات کے اجراء کے لیے کم از کم پندرہ دن کا وقت مختص کرنے کی تجویز دی۔ مزید برآں، پنجاب ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ بورڈ (PITB) کو کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں ایک ممکنہ اتحادی کے طور پر شناخت کیا گیا۔

 

زراعت اور موجودہ صنعتی آپریشنز کے ذریعے قومی معیشت میں ملتان کی نمایاں شراکت کو تسلیم کرتے ہوئے صدر نے صنعتی اسٹیٹ کی مزید ترقی کے امکانات کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ایم سی سی آئی ملتان میں پرائیویٹ اسپیشل اکنامک زون کے قیام کی تلاش کے لیے جلد ہی اپنے اراکین اور ممکنہ سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک میٹنگ بلائی جائے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago