اسلام آباد: ماسٹر پلان کمیشن اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر سمیت دیگر ترقیاتی منصوبں کے پیشِ نظر شہر کی گرین بیلٹس اور سرسبز و شاداب حلقوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماسٹر پلان کمیشن کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد کے زون تھری اور فور سمیت فور ڈی میں سر سبز و شاداب حلقوں کے تحفظ کے لیے تمام تر اقدامات لیے جائیں گے۔
اس کمیشن کے قیام کا بینادی مقصد اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کے بعد مربوط حکمت عملی وضع کرنا ہے۔
مذکورہ کمیشن کا اجلاس ہر ہفتے ہوتا ہے جس کے لیے ممبران کی 51 فیصد حاضری ضروری ہوتی ہے۔
اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ماسٹر پلان میں ہر تبدیلی دو تہائی اکثریت کی صورت میں کی جائیگی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔