میریٹ انٹرنیشنل کا پاکستان میں دو نئے ہوٹل برانڈز کا اعلان، عمارت گروپ کے ساتھ معاہدے پر دستخط

اسلام آباد: عمارت گروپ آف کمپنیز اور میریٹ انٹرنیشنل نے پاکستان میں ریزیڈنس اِن بائی میریٹ اور کورٹ یارڈ بائی میریٹ کے قیام کے لیے ایک فرینچائز ایگریمنٹ پر دستخط کرلیے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

 

ایگریمنٹ پر دستخط چیئرمین عمارت گروپ آف کمپنیز جناب شفیق اکبر اور میریٹ انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر آف لاجنگ ڈیویلپمنٹ برائے مڈل ایسٹ اور پاکستان، زیاد ابی راد نے کیے۔

تقریب میں صدر اقبال انسٹیٹوٹ آف پالیسی اسٹڈیز لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ہارون اسلم، گرانہ ڈاٹ کام کے گروپ ڈائریکٹرز جناب فرحان جاوید، ارسلان جاوید، شرجیل اے احمر اور تیمور عباسی شریک ہوئے۔

 

 

چیئرمین عمارت گروپ آف کمپنیز جناب شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ جب کونڈے ناسٹ میگزین نے پاکستان کو اپنی بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست میں رکھا تو اُنھیں نہیں معلوم تھا کہ یہی عمارت گروپ کے ویژن کا ایک اہم ترین جُز ہے۔ اُن کا کہنا تھا پاکستان میں پہلی بار ریزیڈنس اِن بائی میریٹ اور کورٹ یارڈ بائی میریٹ کو لانا اُن کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے اور یہ سالوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس سے مُلک میں سیاحتی آمد میں اضافہ ہوگا اور لوگوں کے پاس رہنے کے آپشنز میں مزید بہتری آئیگی۔

میریٹ انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر آف لاجنگ ڈیویلپمنٹ برائے مڈل ایسٹ اینڈ پاکستان زیاد ابی راد کا کہنا تھا کہ وہ عمارت گروپ کے ساتھ کام کرنے کے لیے کافی پُر جوش ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اعلیٰ سطح کے ہوٹلوں کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے برانڈ پورٹ فولیو کو یہاں بڑھتا دیکھ رہے ہیں۔

ریزیڈنس اِن بای میریٹ کا ڈی ایچ اے فیز ٹو میں جولائی 2023 سے سروسز کا آغاز ہوگا جس میں 100 سویٹس اور اسٹوڈیوز ہوں گے۔ کورٹ یارڈ بائی میریٹ میں 144 کمرے ہوں گے اور یہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور شہر کے مرکزی علاقوں اور ڈپلومیٹک ایریا کو ملانے والی لوکیشن پر واقع ہوگا۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago