مرکزی شاہراہ اسلام آباد ایکسپریس وے کے لیے ٹریفک کے نئے نظام کا اجراء

اسلام آباد: کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کی مرکزی شاہراہ ایکسپریس وے پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک کے نئے نظام کا اجراء کر دیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سی ڈی اے حکام کے مطابق ادارہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں اسلام آباد ایکسپریس وے پر بالخصوص رش کے اوقات میں ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لئے اسلام آباد پولیس کی معاونت سے جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم متعارف کروایا جارہا ہے تاکہ شہریوں کو ٹریفک جام جیسے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سی ڈی اے انتظامیہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی معاونت سے زیرو پوائنٹ سے کورال چوک تک جو کہ پانچ لین پر مشتمل شاہراہ ہے کی مزید دو لینز کو کورال چوک سے زیرو پوائنٹ تک ڈائیورٹ کررہی ہے تاکہ ٹریفک کے بلاتعطل بہاؤ کو برقرار رکھا جا سکے۔

چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کر رکھی ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top