Categories: Infrastructure

بہترین فرش کا انتخاب کیسے کریں؟ ماربل یا چِپس

کسی بھی گھر کی تعمیر میں فرش ایک بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ عام طور پر فرش کی مضبوطی مدِ نظر رکھی جاتی ہے لیکن مضبوطی اور پائیداری کے سا خوبصورت فرش ایک گھر کی دلکشی کو چار چاند لگا دیتا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ماربل اور چِپس کے فرش

ماربل یا چِپس وہ دو خوبصورت پتھر ہیں جو گھر کے فرش کی تیاری اور ڈیزائن میں کثرت سے استعمال ہوتے ہیں۔ جانتے ہیں کہ یہ دونوں پتھر فرش کی دلکشی میں کس طرح ایک دوسرے سے مختلف اور بہترین ہیں۔

عام فہم میں ماربل یا سنگِ مرمر کی خصوصیات

عام فہم میں ماربل یا سنگِ مرمر پتھر کی وہ قسم ہے جو پہاڑوں ‌کے اندرونی حصوں میں پائی جاتی ہے۔

معدنیات کی سختی کو ماپنے والے پیمانے موہس اسکیل پر سنگ مرمر کی سختی 3 سے 5 پوائنٹ ہے۔ سنگ مرمر بنیادی طور پر کیلشیم کاربونیٹ پر مشتمل ہوتا ہے۔ علمِ ارضیات میں ماربل کی اصطلاح سے مراد چونا پتھر ہے۔ جس کے ہر ٹکڑے پر قدرتی نقش و نگار اور خوبصورت چمک اسے منفرد بناتی ہیں۔

ٹیرازو یا چِپس

ٹیرازو یعنی چِپس مختلف عناصر کا ایک مرکب ہے۔ جو ماربل ، گرینائٹ ، کوارٹج اور دیگر خام مال کو سیمنٹ میں ملانے کے بعد مشینوں کے ذریعے پیسنے اور سطح کو چمکانے تک کے عمل سے گزارا جاتا ہے۔ چین میں 1950 کی دہائی میں متعارف ہونے کے بعد چِپس کی پسندیدگی میں اضافہ ہوا اور بڑے پیمانے پر استعمال کیا جانے لگا۔

ماربل کے فرش کے فوائد

اس میں کوئی شک نہیں کہ ماربل کا فرش بہت خوبصورت دکھائی دیتا ہے اور اس کی خوبصورت چمک جدید طرزِ زندگی کی عکاسی کرتی ہے۔ اس کے مخلتف رنگ اور قدرتی نقش و نگار اِسے دوسرے پتھروں سے منفرد بناتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گھر کی خوبصورتی میں ماربل کے فرش ایک خاص اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔

ماربل کے منفی پہلو

ماربل بلا شبہ ایک مہنگا اور غیرپائیدار پتھر ہے۔ یہ قدرتی شاہکار میں سے سب سے نازک قسم کے پتھروں میں سے ایک منفرد پتھر ہے۔ جو داغوں کی صفائی اور فرش پر چپکنے والی چیزوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ایک حساس تعمیراتی مٹیریل کے طور پر جانا جاتا ہے۔

ماربل کی یہ ایسی واضح خامیاں ہیں جو استعمال کرنے والے صارف جلد جان جاتے ہیں۔ اسے نصب کرنا اور مرمت کرنا جتنا مشکل ہے اتنا ہی یہ آسائش مہنگے داموں دستیاب ہوتی ہے۔

ماربل کی مرمت اور دیکھ بھال

ماربل کی مرمت اور دیکھ بھال قدرے ایک مشکل عمل ہے۔ چونکہ ہر سنگِ مرمر خصوصیات کے حوالے سے منفرد ہوتا ہے، اگر ٹائل میں شگاف پڑ جائے تو اِس جیسی موزوں ماربل کی ٹائل تلاش کرنا تقریباَ ناممکن ہوتا ہے۔ عام فرش کی نسبت اسے زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے اور چمک برقرار رکھنے کے لیے اسے بار بار پالش بھی کرنا پڑتا ہے۔

پھسلن اور ٹھنڈک

سنگِ مرمر کی ٹائلز عمومی طور پر ٹھنڈی ہوتی ہیں جو موسمِ گرما اور گرم علاقوں کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ اس کی سطح پھسلن والی ہوتی ہے جس کے نتیجے میں حادثات ہو سکتے ہیں۔

چِپس کا فرش اور اس کے مثبت پہلو

خوبصورت اور پائیدار

چِپس کسی بھی فرش کی سطح کی دلکشی میں اضافے کا اہم ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اگرچہ یہ ماربل کی طرح اتنا چمکدار نہیں ہوتا لیکن اس میں شامل مختلف رنگ کے چھوٹے چھوٹے پتھروں کی آمیزش دیکھنے میں انتہائی پُرکشش دکھائی دیتی ہے۔ اس کی تیاری میں مختلف رنگ کے پتھروں یا بجری کا انتخاب اپنی پسند اور آسانی سے کیا جا سکتا ہے۔

چِپس سنگِ مرمر کی نسبت فرش کی پتلی سطح کے باوجود نازک تصور نہیں کیا جاتا۔ اس پر شگاف یا داغ آسانی سے  نہیں لگتا۔ ایک بار نصب ہونے کے بعد یہ کئی سالوں تک بغیر کسی مرمت کے چل سکتا ہے۔ اپنی مضبوطی کی بناء پر اسے فرش کے علاوہ باورچی خانے کے کاؤنٹر ٹاپس پر بھی نصب کیا جاتا ہے۔

چِپس کے مختلف سٹائل

چِپس جاذبِ نظر اور ورسٹائل تعمیراتی مٹیریل میں شمار ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آپ اپنی پسند کا رنگ اور پیٹرن حاصل کرنے کے لیے پتھر کے مختلف ٹکڑوں کو مکس کر سکتے ہیں۔ مزید برآں چِپس کو کسی بھی شکل میں بنایا جا سکتا ہے۔

چِپس ماحول دوست اور قیمت میں سستا

چِپس کی ایک خاصیت یہ ہے کہ فرش کی صفائی کے لیے استعمال ہونے والے کسی بھی صابن یا سرف کے بغیر بھی صرف پانی کی مدد سے بآسانی صاف کیا جا سکتا ہے، جو اسے ماحول دوست بناتا ہے۔ قیمت کے لحاظ سے اگر پرکھا جائے تو یہ ماربل سے نسبتاَ کم مہنگا ہوتا ہے۔

چِپس کی خصوصیت

چپس کے فرش کی تیاری میں ٹکڑوں کے سیٹ ہونے کے بعد مواد کو اچھی طرح سیمنٹ اور ریت کے آمیزے سے جوڑ دیا جاتا ہے اور پھر اسے مشین کی مدد سے پالش کیا جاتا ہے۔

چِپس یا ٹیرازو کے نقصانات

چپس سے بنے فرش کی تنصیب ایک پیچیدہ عمل

چِپس کو پیشہ ورانہ تنصیب کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تمام مواد کو ملایا گیا ہے اور صحیح طریقے سے شامل کیا گیا ہے۔ اگرچہ یہ مواد ماربل سے زیادہ سستا ہوتا ہے لیکن مزدوری کے اخراجات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

پھسلن اور ٹھنڈک

چِپس کا فرش بہت پھسلن والا ہو سکتا ہے جو انسان کے گِرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ فرش ٹھنڈک فراہم کرتا ہے جو موسمِ سرما میں ناقابلِ برداشت ہو سکتا ہے۔

ماربل کے فرش کی دیکھ بھال کیسے کریں؟

کچن میں استعمال کی جانی والی کچھ اشیاء ماربل کے لیے نقصان دہ ہیں مثال کے طور پر سرکہ، لیموں اور ٹماٹر ماربل ٹائلز خراب کر سکتے ہیں۔

ماربل کاؤنٹر ٹاپس کے لیے کوسٹرز اور کٹنگ بورڈ استعمال کرنا مناسب ہے۔

ماربل کے فرش کو پھل اور سبزیوں کے چھلکوں سے صاف رکھنے کی کوشش کریں۔

تیزاب یا رگڑائی والے سامان اور کلینر کے استعمال سے پرہیز کریں۔

چِپس کے فرش کی دیکھ بھال کیسے کریں؟

چِپس سے بنی فرش کی سطح کو روزانہ دھونا بہت آسان اور سادہ عمل ہے

ہفتہ وار گرم پانی میں ایک کلینر ملا کر استعمال کرنا مفید ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago