کسی بھی عمارت کی تعمیر میں ایک کے بعد دوسری اور پھر آخری اینٹ اسے پایۂ تکمیل تک پہنچاتی ہے۔ یوں آخری مراحل میں ہم ایک منفرد شاہکار سر اٹھا کر دیکھنے کے قابل ہوتے ہیں۔ شہر در شہر فنِ تعمیر کے بکھرتے رنگ پاکستان کے ایک ایک کونے میں اپنی اہمیت اجاگر کر رہے ہیں۔ اسی طرح ملک کا ہر چھوٹا شہر اور اس کے شہری جدید سہولیات اور آسائشوں پر مبنی طرزِ تعمیر کا حق رکھتے ہیں۔ پنجاب کے شہر وزیر آباد میں ایک منفرد نوعیت کا شاپنگ مال تعمیر کیا گیا ہے۔ مال ون کے نام سے منسوب یہ مال وزیر آباد کے شہریوں کے لیے ماڈرن تعمیری حسن کا عکس ہے۔ بلکہ نامور برانڈز سے لے کر ضروریاتِ زندگی کے تقاضوں پر پورا اترتا ایک قابلِ قدر مقام ہے۔ لہٰذا، مال ون، وزیر آباد میں اپنی نوعیت کا پہلا جدید اور منفرد شاپنگ مال ہے۔
مال ون، وزیر آباد پراجیکٹ کی تفصیل
پاکستان میں روز بروز ترقی پاتے ریئل اسٹیٹ سیکٹر نے فاصلوں پر محیط مقامات اور سہولیات کو قریب سے قریب تر کر دیا ہے۔ تمام بڑے شہر ایک ہی چھت تلے متعدد بہترین پراجیکٹ پیش کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پنجاب کے شہر وزیر آباد کو اسی ترقیاتی دوڑ میں شامل کیا گیا۔ اور متعدد آسائشات سمیٹ کر ایک ہی مقام پر یکجا کیا گیا ہے۔ لہٰذا یہ تعمیری تبدیلی وزیر آباد میں ایک انقلاب برپا کرنے کے دہانے پر ہے۔
مزید براں، یہ شہر کا پہلا اور بڑا ڈرائیو تھرو شاپنگ پلازہ ہے۔ جو اعلیٰ درجے کے مقامی اور بین الاقوامی برانڈز کا گھر ہے۔ علاوہ ازیں، معروف فوڈ چین اور برانڈز کے ساتھ بہترین تفریح کا زریعہ ہے۔
مال ون کی خصوصیات، سب کے لیے سب کچھ
مال ون وزیرآباد اپنی نوعیت کا پہلا شاپنگ مال ہے جس میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ کیونکہ اس میں مختلف سائز کی دکانیں دستیاب ہیں۔ جس میں بکنگ کا آغاز صرف 10 فیصد سے ہے۔ اور بقیہ ادائیگی آسان اقساط پر مشتمل ہے۔ مزید یہ کہ منفرد مال ون میں وہ تمام مشہور و معروف برانڈز موجود ہیں جو عوام کی اولین ترجیح میں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، ہر عمر کے خواتین و حضرات کے لیے فیشن اور سٹائل کے ساتھ ساتھ گھر سے منسلک اشیاء اور آئٹمز پر مشتمل گراسری سٹور، کھانے پینے کے لیے فوڈ کورٹ، مناسب بیٹھنے کی جگہ، بچوں کے لیے کھیلنے کا ایریا اور کشادہ ریسٹنگ کمپاؤنڈ جیسی عمدہ سہولیات موجود ہیں۔ سٹینڈ بائی جنریٹرز اور صاف ستھرا ماحول مال ون کی اعلیٰ خصوصیات میں شامل ہیں۔
مال ون، شہر کے مثالی مقام اور لوکیشن پر واقع
اگرچہ مال ون وزیر آباد شہر کی تعمیری ترقی کو چار چاند لگا رہا ہے۔ تاہم اس کا منفرد مقام بھی ایک الگ مثال ہے۔ بابِ وزیر آباد سے صرف چند قدم کے فاصلے پر واقع یہ جدید مال ہر لحاظ سے معزز شہریوں کے لیے قابلِ رسائی ہے۔ جو اسے مزید پرکشش بناتا ہے۔ مزید یہ کہ جی ٹی روڈ اور وزیر آباد بائی پاس پر واقع مال ون دونوں اطراف سے بآسانی قابلِ رسائی ہے۔ جو انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سامنے اور وزیر آباد جوڈیشل کمپلیکس کے قریب واقع ہے۔
مال ون، سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے بہترین
وزیرآباد پاکستان کے شہر پنجاب کا ایک اہم صنعتی شہر ہے۔ جس کا شمار کٹلری مصنوعات تیار کرنے والے دنیا کے اہم شہروں میں ہوتا ہے۔ 4کاسٹ مارکیٹنگ کے شراکتی تعاون سے گرانہ ڈاٹ کام نے شہر کے تعمیری حُسن میں اضافے اور نیا وزیر آباد شہر کے آغاز کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ جن کا وژن پنجاب کے کم ترقی یافتہ شہروں کو جدید ترین انفراسٹرکچر اور کم ترقی یافتہ علاقوں کے لیے شاپنگ مال کی جدید سہولیات فراہم کرنا ہے۔
یہ تقریباً 30 کنال کا منصوبہ ہے۔ جو اپنے ڈیزائن، تعمیرات اور سرمایہ کاری کے لحاظ سے ایک نیا اور منفرد ٹرینڈ قائم کرنے جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں، طرزِ رہائش کوبہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل ترقیاتی منصوبوں کے تحت ترقی یافتہ شہروں کے برابر لایا جائے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔