Categories: Real Estate

مال آف عریبیہ اسلام آباد، جدید فنِ تعمیر کا منہ بولتا شاہکار

تعمیراتی تاریخ انسانی سرگرمیوں کی مختلف ابتدائی نشانیوں سے لے کر ماضی قریب تک کے تمام ادوار پر محیط ہے۔ اگر ماضی میں غاروں میں رہائش سے لے کر جدید دور کے نیوکلیئر پاور اسٹیشن پر نظر ڈالی جائے تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ قدیم زمانہ مصر سے لے کر ماضی قریب تک ہم اپنے ارد گرد دنیا کو کس انداز سے تعمیر کرتے آئے ہیں۔ یہ صرف عمارتوں تک ہی محدود نہیں بلکہ اس میں سول انجینئرنگ اور انفراسٹرکچر کی تعمیرات بھی شامل ہیں جس میں پُل اور فیکٹریوں سے لے کر پاور اسٹیشنز تک کی تعمیرات ہیں۔ مختلف زمانوں میں کئی تعمیراتی تکنیک اور طریقے ایک خاص مدت کے لیے استعمال کے گئے اور وقت کے ساتھ ساتھ طرزِ تعمیرات میں جدت آتی چلی گئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

مال آف عریبیہ، عرب ثقافت کی پہچان

مال آف عریبیہ جدید فنِ تعمیر کا وہ منہ بولتا شاہکار ہے جو تاریخ، ثقافت، اقدار و روایات اور اسلامی روایتی فنِ تعمیر پر مشتمل ہے جو نہ صرف عرب کے قدیم ورثے اورثقافت کو اجاگر کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے بلکہ عرب دنیا کے ساتھ جڑے پاکستان کے برادرانہ تعلقات کی علامت بھی ہے۔

 

امارات گروپ کا جدید تعمیراتی شاہکار

مال آف عریبیہ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں شاپنگ کے جدید تقاضوں اور معیار پر پورا اترتا ایسا شاہکار ہے جو آنے والے زمانوں میں ایک شاندار عرب ورثہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ یہ تعمیراتی شاہکار نہ صرف سیاحوں کو اپنا گرویدہ بنانے کے لیے ایک بڑی زمینی حقیقت کے طور پر ابھر رہا ہے بلکہ اپنے کئی یادگار مقامات کے ذریعے پاکستان کے لوگوں کو عرب ورثے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سے منظور شدہ جدید طرز اور سہولیات پر مشتمل اس پراجیکٹ کی تعمیر کا اعزاز معروف بلڈرز امارات گروپ کو حاصل ہے۔

 

مال آف عریبیہ کہاں واقع ہے؟

مال آف عربیہ معروف تجارتی اور رہائشی شاہراہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر واقع ہے۔ ایکسپریس وے بغیر کسی رکاوٹ کے اسلام آباد شہر کو اپنی علاقائی حدود میں مارگلہ سے روات تک جوڑتا ہے۔

یہ مال اسلام آباد کے سب سے زیادہ متحرک علاقوں میں سے ایک اہم اور بڑی لوکیشن پر تقریباً 15 کنال پر محیط ایک وسیع پراجیکٹ ہے۔

مال آف عریبیہ ڈی ایچ  اے اور بحریہ ٹاؤن کے سنگم پر واقع وہ کثیرالمنزلہ شاپنگ پلازہ ہے جہاں پہنچنے کے لیے کورال چوک، ٹی چوک اور پی ڈبلیو ڈی سے بآسانی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

 

بہترین سرمایہ کاری

ایکسپریس وے کا توسیعی منصوبہ سرمایہ کاروں کے لیے اور بھی زیادہ توجہ کا مرکز بن چکا ہے کیونکہ مال آف عریبیہ تک بذریعہ ایکسپریس وے رسائی کسی جادوئی قالین پر سواری کی طرح ہموار ثابت ہوتی ہے۔

 

ثقافت، خریداری اور تفریح کا اعلیٰ امتزاج

مال آف عریبیہ ناقابلِ تجدید ورثہ، شاندار عرب انفراسٹرکچر، عالمی معیار کی مصنوعات کی خریداری اور تفریحی سہولیات کا ایک حسین امتزاج ہے۔

یہ مال آپ کو دعوت دیتا ہے خوشی کے اس لامتناہی سلسلے سے جُڑنے کی جو آپ حُسن کی نگہداشت، فٹنس کَلب اور تھیٹر سے لے کر شاپنگ اور تفریح کے بیشتر مواقع ایک ساتھ ایک ہی چھت تَلے حاصل کر سکتے ہیں۔

 

پراجیکٹ کی تفصیل

سرمایہ کاروں کے لیے اس پراجیکٹ میں شاندار اور بہترین مواقع موجود ہیں جس میں سرمایہ کاری کے لیے صرف اور صرف 23 لاکھ روپے سے شروعات ممکن ہے۔

اسلام آباد کی مرکزی شاہراہ ایکسپریس وے پر واقع اس مال تک رسائی نہایت آسان ہے۔

مال آف عریبیہ اپنے سرمایہ کاروں کو ری سیل کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے اور محفوظ سرمایہ کاری کو یقینی بناتا ہے۔

 

کاروباری تشہیر کی جدید سہولت

مال آف عریبیہ میں جدت، تخلیقی معیار اور نئے تکنیکی اصولوں پر منحصر کاروباری تشہیر کی جدید ترین سہولیات دیکھنے کو ملیں گی۔ ڈیجیٹل روابط پر مبنی جدید میڈیا تجارتی پیش رفت میں اپنی نوعیت کی پہلی سہولت ہوگی جو خریداروں اور سیاحوں کو برانڈز اور دوسری سہولیات تک رسائی کے طریقوں کو یکسر تبدیل کر دے گا اور صارفین سے کاروبار تک تجربات میں انقلاب برپا کرے گا۔

 

امارات گروپ آف کمپنیز کا قیام

پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں جدت اور نئے طرزِ تعمیر متعارف کرانے کے لیے 2017 میں امارات گروپ آف کمپنیز کا قیام عمل میں آیا۔

ریئل اسٹیٹ ڈویلپر کا مقصد برطانیہ میں اپنے وسیع تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے اس مقصد کا حصول ہے جو انہوں نے ارون اسٹیٹس اور ڈگلس ایلن جیسے برانڈز کے ساتھ رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں کام کر کے حاصل کیا۔

 

امارات گروپ آف کمپنیز کے دیگر پراجیکٹس

امارات گروپ آف کمپنیز پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک وسیع تجربے کی بناء پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں اب تک 5 سے زائد تعمیراتی منصوبے شروع کر چکی ہے۔

امارات گروپ آف کمپنیز نے اسلام آباد میں ایمیزون مال کے نام سے اپنے پہلے پراجیکٹ کا آغاز کرتے ہوئے تعمیراتی شعبے میں جدت کی بنیاد ڈالی۔ اور اس طرح امارات بلڈرز مال کا آغاز ہوا۔

مزید برآں امارات گروپ آف کمپنیز مال آف عریبیہ کے ساتھ گالف فلوراز اسلام آباد، امارات ریزیڈینسیز اسلام آباد، امارات بلڈرز مال، فلورنس گیلریا، جی الیون ہوٹل اور ایمیزون آؤٹ لیٹ مال سمیت دیگر اہم منصوبوں کی تیاری پر مصروفِ عمل ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago