مال آف عریبیہ کے اوپن ہاؤس اور امارات ریزیڈینسیز سمیت امارات بزنس ڈسٹرکٹ کی شاندار افتتاحی تقاریب میں عوام کی بھرپور شرکت

اسلام آباد: امارات گروپ کے زیرِ انتظام جدید طرزِ تعمیر اور اعلیٰ معیار کے کمرشل پراجیکٹ مال آف عریبیہ میں شہریوں کی دلچسپی کے مدِ نظر گرانہ ڈاٹ کام  نے جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر واقع مال آف عریبیہ کی سائٹ پر گرینڈ اوپن ہاوس کی شانداسر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اوپن ہاوس کی اس تقریب میں جڑواں شہروں سمیت ملک کے دیگر علاقوں سے سرمایہ کاروں اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے شرکاء نے امارات گروپ کے زیرِ انتظام پراجیکٹ مال آف عریبیہ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

ایمیزون مال کی شاندار تکمیل اور وہاں کاروباری سرگرمیاں فعال ہونے کے بعد اب مال آف عریبیہ کی کنسٹرکشن سائٹ پر تیزی سے کام جاری ہے جو کہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اس پراجیکٹ کی بھی عمارت گروپ کے دیگر پراجیکٹس کی طرح بروقت اور معیاری تکمیل یقینی ہے۔

مال آف عریبیہ 63039 مربع فٹ پر محیط ہے جس میں صرف 6250 کیوبک میٹر کنکریٹ پورنگ کا کام کچھ عرصہ قبل مکمل کر لیا گیا تھا 899 ٹن کا سٹیل اسٹرکچر ڈالے جانے کے بعد وہاں کنکریٹ کا کام تیزی سے جاری ہے۔ عمارت گروپ کے وعدے کے مطابق اس پراجیکٹ کا گرے اسٹرکچر صرف 18 ماہ کے قلیل عرصے میں مکمل کردیا جائے گا۔

گرینڈ اوپن ہاؤس کے اختتام پر امارات گروپ آف کمپنیز کے زیر انتظام ریئل اسٹیٹ منصوبے امارات ریزیڈینسیز اور امارات بزنس ڈسٹرکٹ کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔

مذکورہ منصوبوں میں بھی عوام کی ایک بڑی تعداد نے دلچسپی کا اظہار کیا۔

تقریب کے شرکاء کا کہنا تھا بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ملک میں رہائشی یونٹس پر مشتمل منصوبوں کی تعمیر نا گزیر ہو چکی ہے۔

امارات گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین شفیق اکبر کا موقع پر کہنا تھا کہ امارات ریزیڈنسز کا قیام امارات بزنس ڈسٹرکٹ میں کیا جارہا ہے جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ یہ منصوبہ کمرشل اور ریزیڈینشل پراسپیکٹس کا ایک بہترین امتزاج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ معیاری ڈیزائن، ماڈیولر انٹیریرز اور توانائی کے بچاؤ کے اسمارٹ سسٹمز لیے یہ منصوبہ شہر کے دیگر رہائشی منصوبوں سے منفرد ہے چونکہ یہ منصوبہ بزنس سینٹرز کی قربت میں واقع ہے یہاں کے رہائشیوں کو ضروریاتِ زندگی کے تمام لوازمات ایک ہی احاطے میں دستیاب ہوں گے۔

معیاری تعمیرات، مقررہ وقت میں ڈیلیور کردہ پراجیکٹس اور محفوظ اور آسان سرمایہ کاری کے اعلیٰ مواقع دینے کی وجہ سے امارات گروپ کو مُلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک منفرد مقام حاصل ہے۔

گرانہ ڈاٹ کام کے گروپ ڈائریکٹر فرحان جاوید کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ادارے کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ اپنے برانڈ پورٹ فولیو کو مُلک گیر بنایا جائے تاکہ مُلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں معیاری پراجیکٹس کا فروغ ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ گرانہ ڈاٹ کام پُرتعیش اور جدید سہولیات سے آراستہ رہائشی اور کمرشل منصوبوں کو بہترین انداز میں مارکیٹ کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

گرانہ ڈاٹ کام تمام لگژری ہاؤسنگ اور کمرشل پراجیکٹس کی سیلز سے متعلق امور میں اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر رہائشی منصوبوں کی تعمیر میں محفوظ سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago