گروپ ریٹیل بزنس میں سرمایہ کاری کرتا ہے اور2009 سے اب تک پاکستان کے 4 شہروں میں ایک ہائپر مارکیٹ اور 7 سپر اسٹورز میں 8 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرچکاہے۔
ماجد الفطیم گروپ کے پاکستان میں کنٹری منیجر گیوٹیگ کم کاکہنا ہے کہ کیونکہ پاکستان میں ریٹیل بزنس میں بہتری کا رجحان پایا گیا ہے اس لیے اگلے 10سال میں گروپ پاکستان کے بڑے شہروں میں کاروبار کو توسیع دے گا اور چھوٹے بڑے شہروں میں مجموعی طور پر 50 سپر اسٹور کھولے جائیں گے۔
ماجد الفطیم ہائپر مارکیٹ گروپ کا پاکستان میں مزید 40ارب روپے کی سرمایہ کاری کر نے کا فیصلہ
